ماحول

ہنزہ: غیر قانونی شکارکرنے والا شکاری محکمہ جنگلات کے اہلکاروں کے ہتھے چڑھ گیا

گوجال( سٹاف رپورٹر) غیر قانونی شکارکرنے والا شکاری محکمہ جنگلات ہنزہ کے اہلکاروں کے ہتھے چڑھ گیا۔ ذرائع کے مطابق امین ساکن ششکٹ کوکنزویشن ایریا میں مارخور کا غیر قانونی شکار کرتے ہوئے پکڑا گیا ۔ محکمہ جنگلات ہنزہ گوجال اور مقامی تنظیم گلمت لوکل آرگنائزیشن فار لوکل ڈولپیمنٹ کے نمائندوں نے بر وقت کاروائی کرتے ہوئے شکاری کو مارخور کے گوشت اور اسلحہ سمیت پکڑ کر گلمت تھانہ پولیس کے حوالے کیا۔ جس کو مجسٹریٹ محکمہ جنگلات کے عدالت میں پیش کیا گیا۔ مجسٹریٹ نے غیر قانونی شکار کرنے والے شخص کو 70,000 روپے جرمانہ کی سزا سُنائی اور شکاری کی معاونت کرنے والے محکمہ جنگلات کے چوکیدار کو ملازمت سے فارغ کر تے ہوئے گرفتار کرنے کا حکم دیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button