عوامی مسائلموسم

یاسین: درکوت کے200 گھرانےپانچ فٹ برف پڑنے سے محصور

یاسین (معراج علی عباسی ) یاسین کے بالائی گاوں درکوت کے 200 گھرانے گزشتہ دس دنوں سے پانچ فٹ برف پڑنے سے محصورہیں۔ 70فی صد سے زیاد ہ علاقے کا زمینی رابط منقطع ہے ۔علاقے میں ادویات ،جلانے کی لکڑی اور چارہ کی شدید قلت پیداہوگئی ہے۔ درکوت کے نمبرداروعمائدین اور عوام نے اسسٹنٹ کمشنر گوپس یاسین صفت خان کو اپنے مسائل بتاتے ہوئے کہا ہے کہ درکوت کا 70فی صد علاقے کا زمینی رابط اب بھی منقطع ہے ۔

اسسٹنٹ کمشنرگوپس یاسین صفت خان نے برفباری سے متاثرہ گاوں درکوت کا دورہ کیا ۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنرگوپس یاسین نے درکوت کے عوام سے ملاقات کی۔ لوگوں کے خیریت دریافت کیا اور لوگوں سےکہا کہ بہت جلد متاثرین کے لیے مقامی انتظامیہ کی جانب سے فوڈ اور گرم کمبل وغیرہ فراہم کیا جائے گا ۔درکوت کے سرکاری ڈسپنسریوں اور وٹنری ڈسپنسری درکوت کے لیے ادویات کی فراہمی کو یقنی بنانے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر درکوت کے نمبردار اور عمائدین نے 5فٹ برف پر پیدل چل کر درکوت پہنچنے اور علاقے میں موجود مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی پر اسسٹنٹ کمشنر گوپس یاسین کا شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے کہا کہ علاقے کے مکین اپنے مدد اپ کے تحت روڑ کو بحال کرنے کے لیے کوششوں میں مصروف ہے تاہم ابھی تک کامیابی نہیں ملی۔ ۔درکوت کے نمبرداراور عمائدین نے اسسٹنٹ کمشنر سے شکایت کرتے ہوئے کہا کہ درکوت میں موجود سرکاری ڈسپنسریاں ادویات سے خالی ہے۔ وٹنری ڈسپنسری میں ڈیوٹی پر مامور ڈسپنسر گزشتہ کئی عرصے سے غائب ہے ۔ ایک پراسرار بیماری کے باعث درکوت کے غریب لوگوں کے جانور جسم پر دانے نکنے کی وجہ سے روزانہ مررہے ہیں۔ شدید برفباری کے باعث درکوت کے مکین گزشتہ دس دنوں سے گھروں میں محصور ہے ۔علاقے میں جلانے کی لکڑی اور جانوروں کے لیے چارہ کی شدید قلت پیداہوگئی ہے ۔ عوام کا کہنا ہے کہ علاقے کے لیے بجلی کی ترسیل کو عوام نے اپنے مدد اپ کے تحت بحال کیا ہے۔ محکمہ تعمیرات عامہ غذر کے حکام نے چالیس فی صد علاقے کا زمینی رابط بحال کیا ہے جبکہ 60فی صدعلاقے کا رابط اپ بھی منقطع ہے۔ روڑ کی بندش ڈسپنسریوں میں ادویات کی عدم دستیابی اور علاقے میں جلانے کی لکڑاور مال مویشیوں کے لیے چارہ کی قلت کے باعث شدید پریشانی سے دوچار ہے۔ تاہم سول سپلائی کے گودام میں اپریل تک کا راشن موجود ہے ۔علاقے کے عمائدین نے اسسٹنٹ کمشنرگوپس یاسین مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ درکوت روڑ کو جلدی سے پیشتربحال کیا جائے اور ادویات کی فراہمی کو ہرصورت یقینی بنایا جائے ۔

 

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button