سیاست

وزیر اطلاعات سید مہدی شاہ پر تنقید کرنے کی بجائے اپنی سرگرمیاں ٹھیک کرے، نائب محمد اقبال صدر پیپلزپارٹی سکردو

سکردو(پریس ریلز ) پیپلزپارٹی ضلع سکردو کے نائب صدر محمداقبال سٹی پی پی پی سب ڈویژن سکردو کے جنرل سکرٹیری طالب استوری اور پیپلزپارٹی سٹی سکردو کے سینئر نائب صدر صادق سراج اور جنرل سکرٹیری شاہد راجپوت نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ وزیر اطلاعات اپنی اوقات میں رہ کر بیان دیں مہدی شاہ کو گریبان جھانکنے کا مشورہ دینے کے بجائے پہلے اپنا گریبان جھانکھیں پیپلزپارٹی کے قائدین کے خلاف منفی پروپگنڈہ بن گیا جائے بصورت دیگر ہم ن لیگ کے خلاف منہ کھولیں گے تو اقبال حسن سمیت ن لیگی قائدین کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی ، انہوں نے مزید کہا کہ اقبال حسن مہدی شاہ پر تنقید کے بجائے پہلے اپنے اداروں پر غور کریں ،ان کے کارنامے بیان کرتے ہوئے قلم بھی شرما جاتا ہے گلگت بلتستان کی اخلاقی اقدا ر کا جنازہ نکالنے والے کس منہ سے دوسرو ں پر کیچڑ اچھال رہے ہیں انہوں نے کہا کہ اقبال حسن ہمارا منہ نہ کھوالیں ،ہم ان کے ماضی اور حال کے بارے میں خوب جانتے ہیں ، مہدی شاہ پر تنقید کرنے کے بجائے وہ اپنی سرگرمیوں کو ٹھیک کریں ، وہ عوام کو بتائیں کہ وہ اسلام آباد میں کیا کر رہے ہیں عوام کا سامنا کیوں نہیں کر رہے وہ عوام کا سامنا کرنے کے قابل نہیں رہے ، موجودہ حکومت گلگت بلتستان کی نااہل ترین حکومت ہے اور اقبال حسن موجودہ حکومت کے نااہل ترین وزیر ہیں جو ہوائی باتیں کرنے میں ماہر ہیں وہ اپنی ہوائی باتیں کم اور عوام کی بہتری کے لیے ذیادہ اقدامات کرے تو بہتر ہو گا ، اقبال حسن نے مہدی شاہ کے خلاف منفی پروپگنڈے کا سلسلہ جاری رکھا تو ہم بھی ان کے حوالے سے حقائق عوام کے سامنے لائیں گے ، انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے قائدین پر تنقید کرنے والوں کی اصلیت عوام پر عیاں ہو چکی ہیں ، وہ عوام سے منہ چھپاتے پھر رہے ہیں اور اسلام آباد سے گلگت بلتستان آنا انہیں گہوارہ نہیں ہو رہا ،وہ اگر سچے ہیں اور دودھ کے دھولے ہو ئے ہیں تو پھر گلگت بلتستان آکر عوام کا سامنا کریں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button