متفرق

تحصیل مشہ بروم میں مردم شماری ٹیم کی چار روزہ تربیت کا آغاز ہوگیا

گانچھے (اے آر رینگ چن) ضلع گانچھے کے تحصیل مشہ بروم میں مردم شماری میں حصہ لینے والے ملازمین کیلئے 4روزہ تربیتی ورکشاپ شروع ہو گیا جس کے افتتاحی تقریب میں قائم مقام ڈی سی گانچھے بابر صاحب الدین نے شرکت کی اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ضلع کے باقی تحصلوں میں اسی ماہ میں ہی تربیتی ورکشاپ منعقد کیے جائیں گے اور 15مارچ سے با قاعدہ مردم شماری کا آغاز ہوگا مردم شماری کیلئے تحصیل اور ضلعی سطح پر ٹیمیں تشکیل دی گئی ہے جو گھر گھر جا کر خانہ شماری و مردم شماری کیے جائیں گے انہوں نے مزید کہا کہ اس دفعہ حکومت نے اچھی پالیسی بنایا ہے اور جدید طرز سے مردم شماری کریں گے خانہ و مردم شماری میں محکمہ LG&RD ،ایجوکیشن اور محکمہ مال کے ملازمین شریک ہیں اور سیکورٹی کیلئے محکمہ پولیس اور پاک فوج کے جوان ہونگے ضلع گانچھے کے تینوں تحصیلوں میں مردم شماری میں شریک ملازمین کو ماسٹر ٹرینر مولانا محمد محسن علی ٹرینگ دے رہے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button