جرائم

بی این ایف کے مرکزی صدر کے گھر سے انڈین پاسپورٹ، غیر ملکی نقدی برآمد کی گئی، ڈی ایس پی راجہ اکبر حسین

یاسین ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) بالاورستان نیشنل فرنٹ کے گرفتار ملزمان کے تفتیشی آفسر ڈی ایس پی راجہ اکبر حسین اور انسپکٹر رحمت بیگ نے کہا ہے کہ بالاورستان نیشنل فرنٹ کے گرفتار مرکزی صدر صفدر علی کی نشاندہی پر تنظیم  کے مرکزی دفتر واقع کرنل حسن مارکیٹ گلگت میں چھاپہ مار کر بڑی مقدار میں تنظیمی لٹریچر ، بینرز ، دو ٹیلی فون سیٹس بر آمد کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ ان کے گھر پر چھاپے کے دوران چھ سو امریکی ڈالر نقد اور انڈیا کی طرف سے ایشو کر دہ پاسپورٹ اور مختلف بنکوں کے چیک بک بھی برآمد کر لیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ بالاورستان نیشنل فرنٹ کے دو مرکزی رہنما ایڈوکیٹ محبوب علی اور بی این ایف جی بی کے مرکز رہنما صفدر علی کو گلگت سے تحویل میں لیا گیا تھا اور ان کے خلاف دشت گرد ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) میں تفتیش جاری ہے ۔ اور اب تک بالاورستان نیشنل فرنٹ کے ایک درجن سے زائد کارکنان جیل میں ہیں اور ان پر دشت گردی اور دیگر سنگین نوعیت کے مقدمات درج ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button