غذر کے انتہائی بااثر رہنما پیپلز پارٹی میں شامل ہونے جارہے ہیں، ذرائع

غذر کے انتہائی بااثر رہنما پیپلز پارٹی میں شامل ہونے جارہے ہیں، ذرائع

2 views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

غذر(فیروز خان)انتہائی باخبر ذرائع سے معلوم ہواہے کہ غذر کے انتہائی با اثرسیاسی رہنماء بہت جلد پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہونے جا رہے ہیں اس حوالے سے پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر امجد ایڈوکیٹ نے ان نامور سیاسی رہنماؤں سے پارٹی میں شمولیت اخیتار کروانے کے لئے رابطے شروع کر دئے ہیں ،ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے پاکستان پیپلز ضلعی سیکریٹریٹ گاہکوچ میں ان سیاسی رہنماؤں کے اعزاز میں تقریب کو حتمی شکل دیا گیا ہے تقریب میں پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر امجد ایڈوکیٹ کے علاوہ دیگرصوبائی عہدیداران شرکت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والوں میں گزشتہ الیکشن میں حیران کن کارکردگی دکھانے والے حلقہ 1 غذر سے سابق امیدوار ظفر محمد شادم خیل،نامور سیاسی و سماجی شخصیت سابق امیدوار قانون ساز اسمبلی نظیر احمد ایڈوکیٹ ،سابق امیدوار ایڈوکیٹ نادر خا ن،سابق امیدوارموسیٰ مدد،سابق امیدوار میون خان اور تحریک انساف غذر کے رہنماء و سابق امیدوار بختاور شاہ شامل ہیں ۔

واضح رہے کہ غذر میں پاکستان پیپلز پارٹی کچھ عرصے سے منظر عام سے غائب نظر آرہی تھی لیکن ایڈوکیٹ امجد اور غذر کے ضلعی عہدیداران باالخصوص ضلعی صدر محمد آیوب اور جنرل سیکریٹری کی انتھک کوششوں سے پاکستان پیپلز پارٹی ایک بار پھر غذر میں متحرک ہوتی نظر آرہی ہے اگر ان سیاسی شخصیات نے پاکستا ن پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی تو پیپلز پارٹی ایک بار پھر ضلع غذر کی سب سے نامور جماعت کے طور پر سامنے آسکتی ہے۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

About author

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔