چترال

ایون کی وسیع آبادی کو نقصانات سے بچانے کیلئے فائر بریگیڈ کا ایک ذیلی یونٹ قائم کیا جائے ۔ویلج ناظم مجیب الرحمن

چترال ( بشیر حسین آزاد) ویلج ناظم یو سی ایون ون مجیب الرحمن نے صوبائی حکومت اور ضلع انتظامیہ سے پُر زور مطالبہ کیا ہے ۔ کہ ایون کی وسیع آبادی کو نقصانات سے بچانے کیلئے فائر بریگیڈ کا ایک ذیلی یونٹ قائم کیا جائے ۔ اپنے ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہا ۔ کہ یو سی ایون میں گذشتہ چند سالوں کے دوران آگ لگنے کے پندرہ سے زیادہ واقعات رونما ہوئے ۔ اور ان واقعات سے کروڑوں کا نقصان ہوا ہے ۔ چترال ہیڈ کوارٹر یوسی ایون سے فاصلے پر ہونے اور تنگ اور دشوار گزار سڑکوں کی وجہ سے آگ لگنے کی صورت میں فائر بریگیڈ کیلئے بر وقت موقع پر پہنچنا مشکل ہوتا ہے۔ اور کئی مرتبہ ایسے موقع پر مقامی لوگوں کی طرف سے آگ پر کنٹرول حاصل کرنے اور بڑے پیمانے پر نقصانات کے بعد فائربریگیڈ جائے وقوعہ پر پہنچتی ہے ۔ لیکن اُس وقت فائر بریگیڈ کی آمد کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا ۔ کیونکہ آگ اپنا کام کرچکا ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ یوسی ایون وسیع آبادی اور تینوں کالاش ویلیز پر مشتمل علاقہ ہے ۔ اس لئے یو سی ایون میں آئے روز آگ لگنے کے واقعات کو بر وقت کنٹرول کرنے کیلئے فائر بریگیڈ کے ایک ذیلی یونٹ کا قیام انتہائی ضروری ہو گیا ہے ۔ اس لئے ویلج کونسل ایون ون کے زیر نگرانی فائر بریگیڈ یونٹ قائم کیا جائے ، اور درکار ٹینکر اسٹاف اور سامان فراہم کئے جائیں ۔ انہوں نے صوبائی اور ضلعی حکو مت سے اس مطالبے کو یقینی بنانے کی اپیل کی ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button