چترال

چترال: قاری فیض اللہ چترالی کی طرف سے چترال میں برفباری سے متاثرہ خاندانوں میں امدادی سامان تقسیم

چترال(بشیر حسین آزاد)چترال کے ممتاز عالم دین قاری فیض اللہ چترالی کی طرف سے حسب سابق ضلع چترال میں برفباری سے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ تعاون کا سلسلہ جاری ہے۔جمعرات16فروری کو وادی گولین میں60متاثرہ خاندانوں میں انکی طرف سے خطیب شاہی مسجد چترال مولانا خلیق الزمان نے امدادی پیکیج ویلیج ناظم مولانا مطیع الرحمن کے دفتر جاکر گولین کے متاثرین میں تقسیم کیے۔اس موقع پر جے یو آئی کے رہنما مولانا ہدیات الرحمن بھی موجودتھے۔امدادی سامان میں آٹا،چاول ،گھی،گرم کمبل اور گرم سوئٹر بھی شامل تھے۔۔اسکے علاوہ تحصیل دروش میں بھی مولانا انعام الحق نے متاثرین نغر لشٹ،کلکٹک اور دروش خاص میں امدادی پیکیج تقسیم کیے۔مولانا خلیق الزمان نے اس موقع پر کہا کہ انشاء اللہ جونہی اپر چترال میں راستے صاف ہونے کی صورت میں امدادی سامان اپر چترال کے متاثرین کو بھی پہنچایا جائیگا۔یاد رہے کہ قاری فیض اللہ چترالی ایک ممتاز مذہبی رہنما ہے۔اس کے ساتھ ساتھ سماجی کارکن بھی ہے۔وہ ہر مصیبت کی گھڑی میں چترال کے عوام کے ساتھ شانہ بشانہ خدمات انجام دے رہا ہے۔اس سے پہلے 2015کے سیلاب اور زلزلہ کے متاثرین میں تقریباً اٹھ کروڑ روپے سے بھی زیادہ رقم خرچ کرچکے ہیں اور 600سے زیادہ مکانات تعمیرکیے اور کئی مساجد بھی زیر تعمیر ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button