ماحول

چلاس شہر میں ناجائز تجاوزات کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کا آغاز

چلاس(مجیب الرحمان) ضلعی انتظامیہ کا چلاس شہر میں ناجائز تجاوزات کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کا آغاز،مین بازار میں گندگی اورتعفن کا سبب بننے والے چھپر بازار کو مسمار کر دیا گیا۔میونسپل مجسٹریٹ شیخ فرید کی نگرانی میں پولیس، لیویز فورس اور بلدیہ چلاس کے اہلکاروں نے غیر قانونی طور پر قائم چھپر بازار کو ختم کر دیا۔ میونسپل مجسٹریٹ شیخ فرید نے میڈیا کو بتایا کہ ڈپٹی کمشنر دیامر دلدار ملک کے خصوصی احکامات کی روشنی میں شہر بھر میں ناجائز تجاوزات کے خاتمے کے لئے آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔پرانے اڈے میں چھپر بازار کی وجہ سے گندگی پھیل رہی تھی اور ناخوشگوار واقعات آتشزدگی وغیرہ کا بھی کا اندیشہ تھا۔ جس کی وجہ سے آپریشن کی ابتداء ہی مین بازار میں پرانے اڈے سے ہی کی گئی ہے۔ناجائز تجاوزات کی وجہ سے گندگی اور تعفن پھیلنے کے علاوہ عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔عوامی مشکلات کے خاتمے اور شہر کی خوبصورتی میں اضافے کے لئے شہر بھر سے ناجائز تجاوزات کا خاتمہ کرنے کا سلسلہ جا ری رہے گا۔

آپریشن کا جائزہ لینے کے لئے اسسٹنٹ کمشنر چلاس ظہور احمد نے بھی جاری آپریشن کا جائزہ لیا اور میونسپل مجسٹریٹ شیخ فرید کو ناجائز تجاوزات کے خاتمے کیلئے مؤثر اقدامات اٹھانے کے احکامات بھی دئے۔ ان کے ہمراہ تحصیلدار تنویر،چیف آفیسر بلدیہ عبدالقادر اور لیویز فورس کے اہلکار بھی موجود تھے۔

عوامی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ناجائز تجاوزات اور گندگی کے خاتمے کے لئے کئے جانے والے اقدامات کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا ہے۔عوامی حلقوں کا کہنا تھا کہ بازار شہر کا چہرہ ہوتا ہے۔مین بازار میں واقع پرانے اڈے میں ہر طرف گندگی اور تعفن کے ڈھیر تھے۔بلدیہ اہلکاروں کی صفائی کر نے کے بعد وہاں پر موجود چھپر بازار کے سبزی فروش دوبارہ گند گی ڈالتے تھے۔جس سے شہر کی خوبصورتی ماند پڑنے کے علاوہ موذی امراض پھیلنے اور آتشزدگی جیسے ناخوشگوار حادثے کا پیش آنے کا اندیشہ تھا۔ان حلقوں کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ شہر کو مثالی اور بنانے کے لئے پر عزم ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button