سیاست

گانچھے سے تعلق رکھنے والا کوہ پیما لٹل کریم کے علاج کے لیے صوبائی حکومت ہرممکن تعاون کریگی۔ صوبائی وزیر خوراک محمد شفیق

گلگت (پ ر) صوبائی وزیر خوراک محمد شفیق نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت گلگت بلتستان کی ترقی کے لیے ٹھوس اقدامات کررہی ہے۔ دور رس اور عوام دوست پالیساں خطے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔ صوبائی حکومت کی یہ کارکر دگی گلگت بلتستان کو ترقی کے سفر میں بہت آگے لے جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت اپنے قومی ہیروز کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔ گانچھے سے تعلق رکھنے والا کوہ پیما ہ لٹل کریم کی علالت کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ لٹل کریم نے کوہ پیمائی اور گائیڈنگ میں ضلع گاتچھے کا نام روشن کر دیا ہے، اس کی علاج کے لیے صوبائی حکومت ہر ممکن تعاون کی کوشش کریگی ۔صوبائی وزیر خوراک نے جنگ آزادی بلتستان کے نامور ہیرو صوبیدار غلام علی کی وفات پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کے 1948کی جنگ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا ، پدم پارٹی میں شامل ہوکر ڈوگرہ فوج کو کئی محاذوں پر مار بھگایا تھا ،ان کی موت یقیناًایک بڑا سانحہ ہے۔ انہوں نے مرحوم کے لواحقین سے تعزیت کا اظہا ر کیا ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button