گلگت بلتستان

گاہکوچ : 2017 کے لئے لوکل گورنمنٹ کا بجٹ پچاس کروڑ کر دیا گیا ہے- سیکر یڑی ایل جی اینڈ آر ڈی

گاہکوچ (معراج علی عباسی ) تین سال کی مسلسل کاوشوں کے بعد بلدیاتی اداروں کی کارکردگی میں نکھار لانے میں کامیاب ہوچکے ہیں، اب صوبائی حکومت اورعوام محکمہ ایل جی اینڈ آر ڈی کی مشترکہ تعاون سے جاری منصوبوں پر بھر پور اعتماد کا اظہار کرتےہیں۔ ان خیالات کا اظہار سیکر یڑی ایل جی اینڈ آر ڈی آصف اللہ خان نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سال 2015 میں لوکل گورنمنٹ کا کل بجٹ25 کروڑ روپے تھا جبکہ سال 2017 میں یہ بجٹ پچاس کروڑ تک پہنچ گیا ہے۔ اگلے سال یہ بجٹ 70 کروڑ تک بڑھا دیا جائیگا ۔ ترقیاتی منصوبوں کے معیار اور کام کی رفتار پر کسی بھی قسم کا کمپرومائز نہیں کریں گے ۔ عوام کے بھر تعاو ن اور اعتماد کے بدولت ہر گزرے دن کے ساتھ ہماری کارکردگی میں بہتری آر ہی ہے۔ جہاں کہیں بھی عوام نے منصوبوں میں دلچسپی لی اور نگرانی کی وہاں منصوبے کامیابی کے ساتھ پایہ تکمیل تک پہنچ گئے ہیں۔ پہلے حکومت ایک مخصوص بجٹ فراہم کرتی تھی لیکن اب ہم بہترین کارکردگی کے بعد حکومت سے مزید فنڈز کی فراہمی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ عوامی تعاون کے بغیر تمام تر حکومتی اقدامات مکمل طور پر فیل ہوجاتے ہیں ۔ ضلع غذر شہیدوں اور غازیوں کی سرزمین ہے یہاں کے عوا م انتہائی ایماندار اور قومی وسائل کے تحفظ پر پورا یقین رکھتے ہیں ۔ اب تمام تر ترقیاتی منصوبے عوام کی مرضی اور منشا کے مطابق شروع کئے جائیں گے۔ محکمہ کی جانب سے ترقیاتی منصوبوں کی تقسیم کے طریقہ کار کو ختم کرچکے ہیں ۔ محکمہ کے ماہرین عوام کی جانب سے نشاندہی کئے ہوئے منصوبوں میں تکنیکی معاونت کریں گے ۔ شیرقلعہ میں ترقیاتی منصوبوں کی کوالٹی اور کام کی رفتار تسلی بخش ہے۔ پورے ضلع کو تفیصلی دورہ کر رہا ہوں ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے مراحل کا براہ راست نگرانی کر رہا ہوں۔ غذر کی خواتین نے ترقی کے میدان میں قابل ذکر کردار ادا کیا ہے ۔ غذر کی خواتین بے پنا صلاحیتوں سے مالا مال ہیں ۔ مقامی خواتین کی جانب سے کشیدہ کاری کے بہترین نمونے ان کی بہترین صلاحیتوں کا اظہار ہے۔ شیرقلعہ کی خواتین نے اپنی مدد آپ کے تحت سلائی کڑھائی کی جو تربیت شروع کی ہے وہ قابل تحسین ہے ۔ انتہائی محدود وسائل کے ساتھ شیرقلعہ کمیونٹی ہال کی تعمیر قابل تقلید مثال ہے۔ 18 لاکھ روپے کے قلیل بجٹ سے ہال کے علاوہ دو کمرے اور چاردیواری کی تعمیر بلدیاتی بجٹ کے بہترین استعمال کی نشاندہی ہے ۔ جس طرح عوامی تعاون کے بغیر حکومت سیکورٹی کے معاملات میں کامیاب نہیں ہو سکتی ہے اسی طرح عوامی تعاون کے بغیر ترقی اور تعمیر کے کاموں میں بھی کامیابی نہیں ہوسکتی ہے ۔اگر عوام نے اپنے علاقے کی تعمیر و ترقی کو یقینی بنانا ہے تو انہیں ترقیاتی عمل میں بھر پور طریقے سے شامل ہونا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے لوکل گورنمنٹ کے سوئے ہوئے محکمہ کو جگا دیا ہے اور بھر پور طریقے سے فعال بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں ۔ بلدیاتی اداروں کی بھر پور کاوشوں کے نتیجے مین ضلعی ہیڈ کوارٹر گاہکوچ کا نقشہ تبدیل ہوچکا ہے۔ صفائی ستھرائی کا نظام پہلے سے کہیں زیادہ بہتر ہوگیا ہے ۔ سولڈ ویسٹ منیجمنٹ کا بہترین نظام پورے گلگت بلتستان میں متعارف کردیا ہے۔ یہ میری ذاتی کاوش او دلچسپی تھی کہ اس منصوبے کو تکمیل کے مراحل تک پہنچادیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع غذر کے دور روزہ دورہ کر رہاہوں تمام منصوبوں کا خود جائزہ لینے کی خواہش ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button