متفرق

سکردو : قدرتی آفات کے موقعوں پر امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی تربیت کا انحقاد

سکردو (بیورو چیف ) ریسکو 1122اور ضلعی انتظامیہ کے اشتراک سے سکردو میں فورسز کے جوانوں کیلئے جاری تربیتی مشقیں اختتام پزیر۔ اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کشمنر بلتستان عاصم ایوب نے کہا کہ فورس کے فرائض عوام کے جان ومال کا تحفظ ہے لیکن فورس کے ہر اہلکار کو ریسکیو سے متعلق مکمل تربیت کا حاصل ہونا بھی ضروری ہے۔ ملک میں دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری ہے ایسے میں جوانوں کو بم ڈسپوزل کی تربیت بھی ضروری ہے۔

ڈپٹی کمشنر ندیم ناصر نے کہاکہ اس نوعیت کی تربیت دوسرے اضلاع میں بھی دی گئی ہے۔ ہم نے ضلع میں ریسکیو1122کی طرح دیگر فورسز کو بھی تیار کرنا ہے۔ شرکاء کو چاہئے کہ وہ اپنے کام پر جاکر اس ہنر کو دوسروں تک بھی منتقل کریں۔

ایس ایس پی سکردو راجہ مرزا حسن نے اپنی تقریر میں کہاکہ ہر فورس کا مشن انسانیت کی خدمت ہے اور لوگوں کی جان بچانا ہے۔ اس مقصد کے حصول کیلئے اس نوعیت کے تربیت کی بڑی اہمیت ہے۔ اس نوعیت کی ٹرینگ کا سلسلہ نہیں رکنا چاہئی۔

اس سے قبل ریسکیو 1122سکردو کے انچارج طاہر شاہ نے کہا کہ اس ٹریننگ میں محکمہ پولیس ، میونسپل پولیس ، اور العباس سکاوٹس اور فائر بریگیڈ کے اہلکاروں نے حصہ لیا ہے اور انہیں قدرتی آفات کے موقعوں پر امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی تربیت دی گئی ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button