سیاست

پیپلز پارٹی کو ضلع غذر میں بڑی سیاسی کامیابی، دو نوجوان سیاسی شخصیات نے شمولیت کا حتمی فیصلہ کر دیا

گلگت(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کو ضلع غذر میں بڑی سیاسی کامیابی مل گئی ،ضلع کے دو نوجوان سیاسی شخصیات نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا حتمی فیصلہ کر دیا۔ دونوں سیاسی رہنماضلع غذر کی سیاست میں نمایاں مقام رکھتے ہیں۔ نئے شامل ہونے والے رہنما وں کے اعزاز میں پی پی پی غذر نے اتوار کو ضلعی ہیڈکواٹر میں بڑی تقریب کا اہتمام کیا ہے جس میں صوبائی قیادت کی آمدبھی متوقع ہے۔ باوثوق ذرائع کے مطابق گلگت بلتستان کے معروف قانون دان نذیر احمدایڈوکیٹ و سابق صوبائی صدر عام آدمی پارٹی ظفر محمد شادم خیل نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا حتمی فیصلہ کر دیا ہے۔ دونوں نوجوان رہنماوں نے گزشتہ دنوں پیپلزپارٹی میں شمولیت کے حوالے سے پیپلز پارٹی ضلع غذر کے صدر محمد ایوب شاہ کی قیادت میں پارٹی کے صوبائی صدر امجد حسین ایڈوکیٹ سے طویل ملاقات میں فیصلہ کر دیا تھا۔ خبر کی تصدیق پیپلز پارٹی کے اہم ذمہ دار نے کر دی۔ زرائع کے مطابق اس اہم ملاقات میں امجد حسین ایڈوکیٹ نے دونوں رہنماوں کو ڈویژنل سطح کے عہدوں سے نوازنے کا بھی وعدہ کرلیا ہے۔ یاد رہے کہ نذیر احمد ایڈوکیٹ اور ظفر محمد شادم خیل نے گزشتہ سال جی بی ایل اے کے انتخابا ت میں اپنے حلقوں سے بھاری مینڈیٹ لیکر ضلع غذر کی سیاست میں اپنا لوہا منوایا تھا۔ دونوں نوجوان ابھرتے ہوئے سیاستدانوں کا پیپلز پارٹی میں شمولیت سے پیپلز پارٹی ضلع غذر کی سیاست میں نمایاں تبدیلی آئی گی۔ دونوں رہنمااتوار کے روز پیپلز پارٹی ضلع غذر کے زیر اہتمام ضلعی ہیڈکواٹرمیں ہونے والی تقریب میں اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت باقاعدہ شمولیت اختیار کر لینگے ۔ان رہنما وں کے علاوہ ضلع غذر کے کئی اور سیاسی شخصیات کی پی پی پی میں شمولت کی خبریں گردش کر رہی ہیں جن میں سابق امیدوار جی بی اسمبلی نادر خان ایڈوکیٹ ،موسی مدد و دیگر شامل ہیں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button