گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں بھی سیکورٹی کے انتظامات سخت

گلگت ( فرمان کریم) ملک کے دیگر صوبوں میں پہ در پہ دہشت گردی کے واقعات کے بعد گلگت بلتستان میں بھی سیکورٹی کے سخت انتظامات کر دیے گئے۔۔ صوبائی درالحکومت میں نما ز جمعہ کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ۔ نماز جمعہ کے وقت شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر رکاوٹیں کھڑی کرکے سٹرکیں بلاک کی گئی۔ آئی جی پی (ر) کیپٹن ظفر اقبال اعوان نے خود سیکورٹی کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کیا گیا جبکہ پولیس نے دوران تلاشی 7مشکوک افراد کو گرفتار کر کے تھانے میں بند کر دیا ۔ پولیس نے ایک شخص توصیف علی ولد جمال سے دوران تلاشی پستول برآمد کرلی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button