سیاست

گلگت : جوٹیال داس یونٹ کا سی ایم سیکریٹریٹ کی طرف مارچ کا فیصلہ

گلگت ( پ ر) دو دن کا ایلٹی میٹم ختم اور سی ایم سیکریٹریٹ کی طرف مارچ کا فیصلہ ،جوٹیال داس یونٹ کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت صدر مسلم لیگ نون جوٹیال داس یونٹ تاج محمد بابر منعقد ہوا ،جس میں کارکنان اور دیگر سماجی شخصیات نے بھی شرکت کی اور سیکریٹریٹ کی بے حسی پر افسوس کا اظہار کیا۔ اجلاس سے صدر تاج محمد نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہماری شرافت کو ہماری کمزوری نہ سمجھاجائے ،ہم نے دو دن کا ایلٹی میٹم دیا تھا جو آج شام کو ختم ہوگیا۔ کسی ذمہ دار نے ہم سے کوئی رابطہ نہیں کیا ،اور نہ ہم اب کسی سے کوئی رابطہ کرینگے ،ہم نے ہمیشہ پارٹی کے مفاد کی بات کی ہے ،آج افسوس ہوتا ہے کی کل کے دودھ پینے والے بچے ہمیں کہتے ہیں کہ آپ پارٹی کو یرغمال بنا رہے ہیں۔ ایک مخصوص لابی نے CMصاحب کو تمام مسائل سے دور رکھا ہے ،ہم نے اپنے حقوق کیلئے آواز بلند کی ہے اور اب پیچھے ہٹنے والے نہیں۔ ہم چاہتے یہ تھے کی پارٹی ذمہ داران رابطہ کریں اور مئسلے کا حل نکالے مگر کسی نے کوئی توجہ نہیں دی۔ اب مجبور ہو کر ہم CM سیکریٹریٹ کی طرف پوری طاقت کے ساتھ روانہ ہونگے۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام کارکنان علاقے کے فلاح وبہبود اور علاقے کی محرومیوں کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھائینگے۔ تمام کارکنان و عہدہ داران سمیت علاقے کے عمائدین ملکر اگلی میٹنگ میں وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ میں دھرنہ دینے کا شیڈول طے کرینگے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button