سیاست

قوم پرست طلبہ تنظیم کو زمانہ طالب علمی میں ہی خیر باد کہاتھا۔ ترجمان صوبائی حکومت فیض اللہ فراق

گلگت(پ ر) ترجمان صوبائی حکومت فیض اللہ فراق نے اپوزیشن اراکین کی جانب سے ان پر لگائے گئے الزامات کےجواب میں ایک پریس ریلزمیں کہا ہے کہ میں نے قوم پرست طلبہ تنظیم کو زمانہ طالب علمی میں ہی خیر باد کہاتھا ۔انہوں نے کہا کہ قوم پرست طلبہ تنظیم کے نظریات سے اختلاف کرتے ہوئے 2011 میں علیحدگی اختیار کی اور مسلم لیگ(ن) یوتھ ونگ کا حصہ بنا۔ انہوں نے کہا کہ جب ہم زمینی حقائق سے نابلد تھے تو 2سال کے مختصر عرصہ قوم پرست طلبہ تنظیم میں رہے۔ لیکن حقائق معلوم ہونے کے بعد بغیر کسی دباو کے تنظیم کو خیر باد کیا۔ ترجمان نےکہا کہ قائد اعظم جناح جیسی شخصیت پہلے کانگریس میں تھا بعد میں کانگریس کے نظریات سے اختلاف کرتے ہوئے آل انڈیا مسلم لیگ کا حصہ بنے اور پاکستان کے حصول میں ہر اول دستے کا کردارادا کیا ۔اپوزیشن اراکین میری ذات پر منجن بیچنے کی بجائے عوامی خدمت کو اپنا شعار بنالیں۔ ترجمان نے واضح کیا کہ میرے خاندان کے ملک پاکستان کی سرحدوں کی دفاع کیلئے لازوال قربانیاں ہیں۔ میں نے اپنے سگے بھائی کی لاش کو گیاری کی برف سے چار مہینے بعد نکال کر دفن کیا ہے۔ ہماری ملکی سرحدوں کے ساتھ وابستگی نظریاتی اور خونی ہے تو پھر دنیا کی کوئی طاقت مجھ سے وفاداری کا سرٹیفکیٹ نہیں مانگ سکتی۔ ہمارے خون کی لازوال قربانیاں ہمارا سرٹیفکیٹ ہے

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button