کوہستانگلگت بلتستان

کوہستان میں موسلادھار بارش کے باعث شاہراہ قراقرم لینڈ سلائڈنگ سے مختلف مقامات پر بلاک

کوہستان(نامہ نگار) کوہستان میں بھی ملک کے دیگر حصوں کی طرح تیسرے روز بھی موسلادھار بارش اور پہاڑوں پر برفباری جاری ہے ،جس کے باعث شاہراہ قراقرم لینڈ سلائڈنگ سے مختلف مقامات پر بلاک ہوئی ہے جہاں ایف ڈبلیو اومشینری کے ذریعے بین الاقوامی شاہراہ کھولنے میں مصروف ہے ۔ جیجال شیطان پڑی کا بلاک کھولنے کے بعد چوچنگ سلائڈنگ مسافروں کیلئے وبال بن گیا ہے جہاں وقفے وقفے سے پتھر شاہراہ پر گررہے ہیں جس سے راولپنڈی اور گلگت بلتستان میں سفر کرنے والے لوگ پریشانی کاشکارہیں اور شاہراہ کے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی رہتی ہیں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button