سیاست

تحریک انصاف گلگت بلتستان میں اختلافات ختم

گلگت(ارسلان علی) تحریک انصاف گلگت بلتستان میں اختلافات ختم ،حشمت اللہ گروپ نے راجہ جلال اور فتح اللہ کی صوبائی قیادت کو تسلیم کرلیا اور دونوں گروپس سے تعلق رکھنے والےافراد آپس میں بغل گیر ہو گئے. پیر کے روز اسلام آباد میں تحریک انصاف گلگت بلتستان کے دونوں گروپ صوبائی صدر راجہ جلال گروپ اور سابق کنوینئر حشمت اللہ خان گروپ کے درمیان طویل گفت و شنید کے بعد اختلافات بغیر کسی شرط کے ختم کردیئے گئے اورحشمت اللہ گروپ نے صوبائی صدر راجہ جلال ،سینئر نائب صدر شاہ ناصر ،سیکریٹری جنرل فتح اللہ خان اور سیکریٹری اطلاعات تقی اخونذادہ کی قیادت کو تسلیم کرلیا۔

اس موقع پر دونوں گروپس آپس میں بغل گیر بھی ہوگئے اور اس دوران ہونے والی سیاسی اختلافات کو ختم کرکے مل کر تحریک چلانے کا اعلان کیا ۔

اس حوالے سے صوبائی سیکریٹری جنرل فتح اللہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے درمیان کوئی اختلافات نہیں،ہم ایک تھے ایک ہیں اور ایک ہی رہنیگے ۔انہوں نے کہا کہ کچھ شازشی عناصر کے سازشوں کے باعث تحریک انصاف گلگت بلتستان میں اختلافات پیدا ہوئے تھے جن کو ہم نے آپس میں مل بیٹھ کر بغیر کسی شرط کے ختم کردیا ہے اور ہم ان کے پاس خود چل کر گئے ۔ انہوں نے کہا حشمت اللہ خان اور دیگر ساتھیوں کے پارٹی کے لئے بہت زیادہ قربانیاں ہیں اور ہم ان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرسکتے ہیں اور ہم اپنے سینئر رہنماء حشمت اللہ خان سے رہنمائی لیتے ہوئے گلگت بلتستان میں تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے جدو جہد کرینگے ۔انہوں نے کہا کہ پارٹیوں کے اندر ایسے چھوٹے موٹے اختلافات ہوتے ہیں لیکن کچھ سازشی عناصر نے ان چھوٹے موٹے اختلافات کو بڑا بنا کے پیش کیا ۔انہوں نے کہا کہ ہم پارٹی کے ہر کارکن کی قدر کرتے ہیں اور کسی بھی پارٹی کا کارکن سب سے بڑا اثاثہ ہوتا ہے۔ آئندہ ہم پارٹی کے ہر کارکن کو ساتھ لے کر چلیں گے۔سابقہ امیدوار قانون ساز اسمبلی عزیز احمد نے کہا کہ تحریک انصاف گلگت بلتستان میں کوئی اختلاف نہیں جو کچھ سیاسی اختلافات تھے وہ آج ہم نے مل بیٹھ کر ختم کردیا ہے اور آئند ہ ہم مل کر جدو جہد کرینگے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button