خواتین کی خبریںصحت

شگر: ارندو سے تعلق رکھنے والی بیمار خاتون کو مقامی لوگ کاندھوں پر اٹھا کر دو دنوں میں تھورگو تک پہنچا دیا

شگر(عابدشگری) شگر ارندو سے تعلق رکھنے والی بیمار خاتون کو مقامی لوگ کاندھوں پر اٹھا کر تھورگو تک پہنچا دیا۔ تفصیلات کے مطابق شگر کے دورافتادہ گاؤں ارندو کے رہائشی لیلیٰ زوجہ فدا حسین نامی ایک خاتون کو زجگی کے بعد شدید پیچدگی کی وجہ سے شدید علیل ہوگئے تھے۔ خاتون کی حمل کچھ دن پہلے ضائع ہوئی تھی جس کے بعد سے خاتون شدید بیمار ہوکر بار بار بے ہوش ہورہے تھے جس پر مقامی لوگوں نے گذشتہ دنوں شگر انتظامیہ کو اطلاع دیا تھا جس پر ڈپٹی کمشنر شگر شاہ زمان نے پاک فوج کو ہیلی کاپٹر فراہم کرنے کی درخواست کی تھی جس پر پاک فوج کی جانب سےموسم صاف ہونے کی صورت ہیلی کاپٹر ریسکیوکرنے کی یقین دہانی کردادی تھی۔ تاہم گذشتہ رات موسم خراب ہونے پر مقامی لوگوں نے کندھے پر اٹھاکر روانہ ہوئے جو دو دن مسلسل چل کر آخری اطلاع آنے تک ڈوغورو گاؤں تک پہنچا تھا۔جہاں سے تھورگو گاؤں میں شگرانتظامیہ کی جانب سے ریسکیو کیلئے ایمبولینس اور پولیس اہلکار موجود تھے جہاں انہیں بذریعہ گاڑی شگر منتقل کیا جانا تھا۔ ڈی سی شگر شاہ زمان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ مذکورہ خاتون سمیت شگر کے تمام لوگوں کی صحت اور جان ہمیں عزیز ہے انہیں فوری ریسکیو کرنا ہماری ذمہ داری ہے شگر انتظامیہ مذکورہ خاتون کی جان بچانے اور ان کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے تمام تروسائل استعمال میں لایا جائے گا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button