جرائم

استور : دکاندار نےچور پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا

استور (بیورو رپورٹ) استور میں گز شتہ د نوں ہونے والی چوری کا ملزم موبائل دوکان مالک نے خود ڈھونڈ نکالا ۔ تفصیلات کے مطابق مورخہ 3فروری کو عیدگاہ میں واقعہ شکیل موبائل شاپ میں رات کے وقت چور نے تین لاکھ روپے مالیت کے موبائل فون چوری کیے تھے جس کے بعد موبائل شاپ مالک شکیل احمد نے تھانہ سٹی استور میں چوری کی ایف آئی آر درج کردیا اور ساتھ ہی شک کی بنیاد پر ملزم کا نام بھی دیا۔ استور پولیس 17دن گزرنے کے باوجود ملزم کا سراغ نہیں لگا سکا۔ دکان مالک نے جس بندے پر شک کیا تھااس کاگز شتہ شام پیچھاکرکے ملزم سے تین عدد موبائل موقع پر ہی برآمد کیا اور ملزم کو استور پولیس کے حوالے کیا۔ پولیس نے ملزم کو اپنی حراست میں لے کر مزید تفتیش شروع کیا ہے۔

دکان مالک شکیل احمد نے میڈیا کو بتایا کہ میری موبائل شاپ سے تین لاکھ مالیت کے موبائل فون چوری ہونے کے فورا بعد میں نے نامعلوم ملزم کے نام پر استور تھانے میں ایف آئی آر درج کردیا تھا ۔ جس کے بعد میں نے ملزم کی نشاندھی بھی کیا لیکن پولیس نے ملزم کو تھانے میں بلانے کے بعد اس کو چھوڑ دیا۔ میرے دوست اور رشتہ داورں کو تھانہ بلا کرشدید تشدد کیا جب کہ اصل ملزم کوتھانہ میں رسمی پوچھ گچھ کے بعد چھوڑ دیا گیا۔ میں ملزم کا شک کی بنیاد پر پیچھا کرتا رہا۔ کل اس کو مارکیٹ میں پکڑ کر جب میرے بھائی اور میں نے حفیظ موبائل شاپ کے اندر لے جاکر تلاشی لی تو میرے دوکان سے چوری ہونے والے تین عدد موبائل فون اس کے جیب سے برآمد ہوئے جس پر میں نے موقع پر تھانہ استور کو فون کرکے ملزم کو پولیس کے حوالے کیا ۔ دوسری جانب استور میں ایک سال قبل چوری ہونے والے نائی شاپ کی پچپن ہزار روپے کا بھی اب تک کوئی سراغ نہیں مل سکا۔

استور میں آئے روز چوری کی ورداتوں نے شہریوں کا جینا حرام کردیا ہے۔ عوام علاقہ نے آئی جی گلگت بلتستان اور ایس پی استور سے اس بات کا مطالبہ کیا ہے کہ وہ لوگوں کی مال جائداد کی حفاظت کے لیے اقدامات کریں تاکہ علاقہ میں ہونے والی چوریوں پر قابو پایا جاسکے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button