متفرق

شگر: محکمہ برقیات کےملازمین نےمطالبات کی عدم منظوری کی صورت میں یکم مارچ سے غیر معینہ مدت کیلئے ہڑتال کا اعلان کر دیا

شگر(عابد شگری) محکمہ برقیات شگر کےملازمین اپنے حقوق کیلئے میدان میں نکل آئے۔ رسک الاؤنس ،سیفٹی سامان اور دیگر مطالبات کی عدم منظوری کی صورت میں یکم مارچ سے غیر معینہ مدت کیلئے ہڑتال کا اعلان کردیا۔ محکمہ برقیات شگر کے اسٹاف نےاپنے محکمے کی جانب سے مسلسل نظرانداز اور سوتیلی ماں جیسا سلوک کیخلاف سب سٹیشن شگر سے احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں شگر بھر سے محکمہ برقیات کے سٹاف نے شرکت کی۔شرکاء اس موقع پر اپنے مطالبات کی حق میں نعرہ بازی کررہے تھے۔احتجاجی مظاہرین ڈپٹی کمشنر شگر کی آفس تک آئے جہاں ڈپٹی کمشنر شگر کو اپنے مطالبات پیش کیا گیا۔ جس میں مطالبہ کیا گیا کہ محکمہ برقیات شگر کے عملے جان ہتھیلی پر رکھ کر سیفٹی آلات کے بغیر رسک کیساتھ ڈیوٹی اور فرائض انجام دینے پر مجبور ہے۔لہذا فوری طور سیفٹی آلات فراہم کیا جائے۔اس موقع پر ایک قرارداد بھی پیش کیا گیا جس میں کہا گیا کہ برقیات کے ملازمین جو دوران ڈیوٹی جان گنوا رہے ہیں ان کی ورثاء کو وزیر اعظم پیکیج دیا جائے ۔ ورثاء میں ملازمت یقینی بنایا جائے۔ ملازمین کی رسک الاؤنس فوری طور پرمنظور کیا جائے۔ایکسین واٹر اینڈ پاور شگر کو فوری ڈی ڈی او پاور دیا جائے۔شام پانچ سے صبح آٹھ بجے تک کمپلین بند کیا جائے۔دیگر محکموں کی جانب سے ملازمین اور سٹاف پر غیر ضروری دباؤ کو ختم کیا جائے۔سب سٹیشن شگرمیں کمپلین عملوں کی تعداد فوری طور پربڑھایا جائے۔بجلی کی سپلائی برقرار رکھنے کیلئے تمام ضروریات کو پورا کیا جائے۔مرکنجہ چوک پر ضروری کمپلین کیلئے کوئی کوارٹر الاٹ کیا جائے۔شگر محکمہ برقیات کے عملوں کو کمپلین کیلئے گاڑی فی الفور فراہم کیا جائے۔ جن اسٹاف کی تنخواہیں گذشتہ دس مہینوں سے بند ہے انہیں فوری ریلیز کیا جائے۔شرکاء کی جانب سے مطالبات کی منظوری کیلئے یکم مارچ تک کا مہلت دیا گیا ہے جس کے بعد غیر معینہ مدت کیلئے کام چھوڑ ہڑتال کیا جائے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button