متفرق

شگر: گیس فیلنگ اور تیل فروخت کرنے والے اپنے دکانوں کو مارکیٹ سے الگ تھلگ بنائے- قائم مقام اسسٹنٹ کمشنر شگر

شگر(عابد شگری) قائم مقام اسسٹنٹ کمشنر شگر محمد لطیف کی صدارت میں شگر کے پٹرولیم اور گیس مصنوعات ڈیلر کا اجلاس اے سی آفس شگر میں منعقد ہوا۔ جس میں پٹرولیم اور گیس فروخت کیلئے لائحہ عمل طے کیا گیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے قائم مقام اسسٹنٹ کمشنر شگر نے دکانداروں کو ہدایات جاری کیا کہ آئندہ گیس فلنگ اور تیل فروخت کرنے والے اپنے دکانوں کو مارکیٹ سے الگ تھلگ بنائے تاکہ کسی قسم کی حادثات کی صورت میں نقصانات کم سے کم ہو۔ہر دکان میں آگ بجھانے والے آلات لازمی تنصیف کیا جائے۔اجلاس میں حکم دیا گیاکہ سرکار ی طور پر نافذ العمل ریٹس پر مکمل عملدرآمد کیا جائے اور زائد ریٹ وصول کرنے والوں کیخلاف سخت کاروائی عمل میں لایا جائے گا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button