چترال

وادی یارخون میں برف باری کے بعد سڑکیں بند، عوام شدید مشکلات سے دوچار ہیں- ممبر تحصیل کونسل یارخون

مستوج( شہاب الدین) حالیہ غیرمتوقع برف باری کے بعد یوسی یارخون کی سڑکیں مکمل طورپر اب تک بند ہیں۔ علاقے کے دورافتادہ علاقوں جیسے یارخون لشٹ اور بروغل کی سڑکیں بند پڑی ہے جس کی وجہ سے علاقے کے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرناپڑرہاہاے۔ اور علاقے میں کسی بھی وقت کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما ہونے کے امکانات ہے۔ ان خیالات کا اظہار یوسی یارخون سے ممبر تحصیل کونسل میر صاحب بیگ نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ ان کا کہناتھا کہ شدید برف باری کی وجہ سے یوسی کے اکثر علاقے ابھی تک بیرونی علاقوں سے منقطع ہے جس کی بناپر علاقے میں اشیائے خوردونوش اور مال مویشیوں کے لئے چارے کی قلت کا سامنا کرناپڑ رہاہے۔ اگر حکومت وقت نے اس بابت توجہ نہیں دی تو یوسی یارخون میں قحط پڑنے اور مال مویشیوں کو چارہ نہ ملنے کی وجہ سے شدید جانی ومالی نقصانات سے دوچار ہونے کے امکانات ہے۔

میر صاحب بیگ نے صوبائی ووفاقی حکومتوں، ممبران قومی وصوبائی اسمبلی، ضلع ناظم چترال، تحصیل ناظم مستوج، ڈپٹی کمشنر چترال اورکمانڈنٹ چترال سکاؤٹس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس شدید انسانی بحران سے علاقے کو نکالنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھایاجائے تاکہ کسی بڑے مالی وجانی نقصان سے بچا جاسکے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button