متفرق

گوجال کو سب ڈویژن اور شیناکی کو تحصیل بنانے کے اعلان پر حکومت عملدرآمد کروائے، رانی عتیقہ

گلگت (پ ر) ممبر قانون ساز اسمبلی رانی عتیقہ غضنفر نے قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان سیشن کے دوران خطاب کرتے ہوے کہا ہے کہ اٹھایا کہ ضلع ہنزہ کےعلاقے گوجال کو سب ڈویژن اور شیناکی کو تحصیل بنانے کا اعلان ہونے کے باوجود ابھی تک عملدرآمد نہیں ہوسکا ہے اس سلسلے میں صوبائی حکومت کو فوری طور پر عملی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے عوام علاقہ میں اس حوالے سے بے چینی پائی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گوجال کے دور دراز علاقے خصوصاً شمشال وغیرہ میں لوگوں کے پاس سہولیات نہیں ہونے کی وجہ سے اپنا شناختی کارڈ تک نہ بناسکے ہیں نادرا کی موبائل ٹیموں کو فوری ان علاقوں کی طرف بھجوایا جائے تاکہ نادرا اہلیان علاقہ کے شناختی کارڈ بنوانے میں سہولیات فراہم کریں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button