کیریئر

دیامر میں بیروزگاری کی شرح خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے

چلاس ( شہاب الدین غوری ) دیامر میں بیروزگاری کی شرح خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے  ۔۔۔۔محکمہ پولیس کی صرف سات آسامیوں کے لئے سات سو اڑتالیس امیدواروں نےدرخواستیں جمع کرادی ۔۔۔جبکہ اس سے قبل محکمہ تعلیم ، محکمہ صحت ، واپڈا ، و دیگر محکموں میں بھی چند آسامیوں کے لئے ہزاروں امیدواروں نے قسمت آزمایا ۔۔۔۔گلگت بلتستان میں بیروزگاری کی شرح دیامر میں خطرناک حد بڑھ گئی ہے حکومت کو چاہئے کہ وہ ایسے منصوبوں آغاز کرے جس میں زیادہ سے زیادہ بیروزگاروں کو روزگار کے مواقع حاصل ہو سکیں ۔۔۔تاکہ مستقبل میں یہی بیروزگار معاشرے کے لئے وبال جان نہ بنیں ۔۔۔۔عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ حکومت دیامر بھاشہ ڈیم سمیت سی پیک اور شاہراہ قراقرم سیکورٹی میں دیامر سے تعلق رکھنے والے بیروزگاروں کو مواقع فراہم کرے تاکہ ضلع سے بیروزگاری کا خاتمہ ممکن ہو سکے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button