چلاس :طالبعلم قتل کیس میں نامزد دو ملزمان کوسٹی تھانہ چلاس کے اہلکاروں نے گرفتار کرلیا

چلاس :طالبعلم قتل کیس میں نامزد دو ملزمان کوسٹی تھانہ چلاس کے اہلکاروں نے گرفتار کرلیا

2 views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

چلاس (کرائم رپورٹر ) چلاس جچن میں نویں جماعت کے طالبعلم شفاءاللہ قتل کیس میں نامزد دو ملزمان سٹی تھانہ چلاس کے اہلکاروں نے گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ دنوں نماز عشاء کے بعد قتل ہونے والے نویں جماعت کے طالبعلم شفاءاللہ کے کیس میں نامزد ملزمان معارف اللہ ولد کینوس اور عبدالخالق ولد مستقیم ساکن بٹوگاہ جچن چلاس کو پولیس نے بونرداس میں چھاپہ مار گرفتار کردیا ہے۔ سب انسپکٹر محبوب ریاض کی قیادت میں اے ایس عبدالغفار ، کانسٹیبلز شفاعت اللہ ، رحم نور اور وکیل نے رات گئے بونرداس میں چھاپہ مار کر نامزد ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ چلاس کے عوامی، سیاسی اور سماجی حلقوں نے سٹی پولیس کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے پولیس کو انعام اور ترقی دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

About author

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔