شعر و ادب

ہنزہ : سینئر صحافی راجہ حسین خان مقپون کی برسی کے موقعے پر دعائیہ تقریب ، مرحوم کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا

ہنزہ ( بیورو رپورٹ) ہنزہ پریس کلب کا اجلاس زیر صدارت صدر اجلال حسین منعقد ہواجس میں ہنزہ پریس کلب کے ممبران شریک ہوئے۔ اس موقع پر روز نامہ کے ٹو کے بانی و چیف ایڈ یٹر راجہ حسین خان مقپون مرحوم کی پانچویں برسی پر فاتحہ خوانی کی گئی۔ اجلاس میں مرحوم کی آزادی صحافت کے لیئےبھر پور خدمات پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔اجلاس میں مرحوم کے ایصال ثواب اور درجات کی بلندی کے لئے دعائیں مانگتے ہوئے کہا گیا کہ مرحوم کی سماجی ، سیاسی و صحافتی میدان اور خدمت خلق اور اونچی سوچ کو مزید پروان چڑھانے کی ضرورت ہیں۔

اجلاس میں کہا گیا ہے مرحوم راجہ حسین خان مقپون نے گلگت بلتستان میں صحافت کو پروان چڑھانے میں اہم کردار ادا کیا۔ اس وقت گلگت بلتستان میں جس انداز سے صحافی اپنا کردار ادا کر رہے ہیں وہ مرحوم کی مرہون منت ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button