متفرق

آل پاکستان ورکرز یونین گلگت ریجن کے کابینہ کا انتخاب

گلگت : یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن گلگت ریجن کا ایک اہم اجلاس برائے یونین سازی منعقد ہوا۔ اجلاس میں آل پاکستان ورکرز یونین گلگت ریجن کے کابینہ کے لیے آزادانہ رائے شماری ہوئی۔ عبدالحق بلامقابلہ آل پاکستان ورکرز یونین گلگت ریجن کے چیئرمین منتخب ہوگئے۔ محبوب حسین عبدالحق کے حق میں دستبردار ہوگئے۔ وائس چیئرمین شعیب حسن منتخب ہوگئے، صدر صداقت حسین، سنیر نائب صدر سیف الرحمن، نائب صدر امتیاز علی جنرل سیکرٹری محمد قاسم، جوائنٹ سیکریٹری اسلم، رابطہ سیکرٹری زاہد حسین، آفس سیکرٹری محبوب علی، فنانس سیکرٹری نقیب احمد کامیاب قرار پائے۔ نومنتخب عہدیداروں نے انتخاب پر تمام ملازمین کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ خلوص دل سے کارپوریشن کی ترقی واستحکام اور ملازمین کے حقوق کے تحفظ کے لئے کام کرینگے اور مرکزی یونین کے شانہ بشانہ ہوکر کارپوریشن کی ترقی کے لیے اپنی صلاحیتیں بروئے کار لاینگے۔ انہوں نے تمام آفس سٹاف ریجنل منیجر سمیت تمام ملازمین کا ان پر اعتماد کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button