سیاست

چترال: عوامی نیشنل پارٹی شمولیتی پروگرام مختلف پارٹیوں سے کثیر تعداد میں لوگ اے این پی میں شامل

چترال(بشیر حسین آزاد)مورخہ 26فروری بروز اتوار اے این پی چترال کے جنرل سیکرٹری میر عباد اللہ کے گھر چیوڈوک میں اے این پی چترال کا شمولیتی پروگرام منعقد ہوا۔پروگرام کے صدر محفل عوامی نیشنل پارٹی چترال کے رہنما ایم آئی خان سرحدی تھے جبکہ مہمان خصوصی الحاج عیدا لحسین تھے۔شمولیتی پروگرام میں مختلف پارٹیوں سے کثیر تعداد میں لوگوں نے عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے الحاج عید الحسین نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی کے چترال کے لئے خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔چترال میں عوامی نیشنل پارٹی کاکوئی بھی منتخب نمائندگی نہ ہونے کے باوجود عوامی نیشنل پارٹی نے چترال میں مختلف میگاپراجیکٹ کے ذریعے چترال کو ترقی کے راہوں پر گامزن کیا۔اُنہوں نے کہا کہ میں نے عوامی نیشنل پارٹی کے چترال کے لئے جذبہ خیر سگالی اور خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے پیپلز پارٹی کو چھوڑا اور عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے این وائی او کے ضلعی صدر فضل حسین نے کہا کہ آئیندہ دور عوامی نیشنل پارٹی کا ہوگا۔اور میں چترال کے نوجوانوں کے مسائل کو حل کرنے اور نوجوانوں کے بہبود کے لئے سرتوڑ کوشش کرونگا۔اُنہوں نے کہا کہ اے این پی آئندہ بھی چترال میں دوگناہ ترقیاتی کاموں پر توجہ دیگی۔اُنہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ پارٹی کی بہبود کے لئے کوشش کریں اور اپنے ساتھیوں کو جوق درجوق اے این پی میں شامل کرنے کی کوشش کریں۔تقریب میں الحاج عید الحسین،ایم آئی خان سرحدی ایڈوکیٹ،جنرل سیکرٹری میرعباد اللہ ،فورمین شیر بیگ،سید شوکت جان اور انفارمیشن سیکرٹری ولی شاہ موجود تھے۔اے این پی رہنماؤں نے پارٹی میں شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہا اور اُنہیں مبارکباد پیش کی۔آخر میں اُنہیں سرخ ٹوپیاں بھی پہنائی گئی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button