متفرق

دیامر میں حالیہ پولیس بھرتیاں خالصتاً میرٹ کی بنیاد پر کی گئی ، ڈی آئی جی دیامر استور ڈویژن

چلاس (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ڈی آئی جی دیامر استور ڈویژن شعیب خرم جانباز نے کہاہے کہ دیامر میں حالیہ پولیس بھرتیاں خالصتاً میرٹ کی بنیاد پر کی گئی۔ صوبائی حکومت اورآئی جی گلگت بلتستان ظفر اقبال اعوان کی خصوصی ہدایت تھیں کہ کسی امیدوار کی حق تلفی نہ ہو ، حقدار کو اسکا حق ملنا چاہئے۔ جس کی روشنی میں ہم نے جسمانی فٹنس ، تحریری امتحان اور انٹریوز میں کسی بھی امیدوار کے ساتھ زیادتی نہیں کی ہے اور اسکی گواہی پولیس بھرتیوں میں ناکام ہونے والے امیدوار خود ہی دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے لئے ٹیسٹ انٹریوز میں حصہ لینے والے تمام امیدوار ایک جیسے ہی تھے اس لئے ان کے ساتھ ہمارا رویہ بھی یکساں ہی رہا اور جن امیدواروں نے اچھی کارکردگی دکھائی ان کو میرٹ پر بھرتی کیا گیا ہے اس سے ایک طرف میرٹ کی بحالی ممکن ہوئی اور دوسری طرف کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہوئی ۔

 قائد حزب اختلاف گلگت بلتستان حاجی شاہ بیگ نے کہا ہے کہ دیامر پولیس میں حالیہ بھرتیاں شفاف طریقے سے کرنے پر سلیکشن ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔ صوبائی حکومت  کے اپنے چہیتوں کو نوازنے کے تمام حربے ناکام ہوئے ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پولیس سلیکشن کمیٹی نے میرٹ کے مطابق اہل اور قابل امیدواروں کا چناو کیا جو کہ خوش آئند اقدام ہے ۔ جس پر ڈی آئی جی دیامر ڈویژن اور ایس پی استور خراج تحسین کے مستحق ہیں ۔ سلیکشن کمیٹی نے صوبائی حکومت کی جانب سے تمام تر روایتی حربوں کو ناکام بناتے ہوئے سفارش کی بجائے میرٹ کو یقینی بنایا ۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت میں امیدواروں کے ٹیسٹ انٹرویو لینے کے باوجود کامیاب امیدواروں کا اعلان نہ کرنا سلیکشن ٹیم پر سوالیہ نشان ہے ۔ محکمہ صحت کی سلیکشن ٹیم بھی محکمہ پولیس کے نقش قدم پر چلتے ہوئے صاف شفاف طریقے سے بھرتیوں کا عمل مکمل کرے تاکہ شکوک و شبہات کا خاتمہ ہو ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button