متفرق

محکمہ زراعت سکردو اور شگر کے عارضی ملازمین کی مستقلی ، پارلیمانی کمیٹی کی منظوری کا انتظار

شگر(عابد شگری) محکمہ زراعت سکردو اور شگر کے عارضی ملازمین کو مستقل کرنےکا فیصلہ نہ ہوسکا۔ان ملازمین کی مستقلی کیلئے بنائے گئے پارلیمانی کمیٹی کا معاملہ سردخانے میں پڑنے سے ملازمین شدید پریشان۔ ذرائع کے مطابق محکمہ زراعت سکردو کے 20 سے 25عارضی ملازمین مستقلی کی امید میں معمولی تنخواہ پر کام کرنے پر مجبور ہیں۔کچھ ماہ پہلے سیکریٹری زراعت کی جانب سے ان ملازمین کی مستقلی کیلئے سمری پارلیمانی کمیٹی کو بھیجی تھی جس پر اورنگزیب ایڈوکیٹ کی سربراہی میں پارلیمانی کمیٹی تشکیل دیا تھا۔تاہم پارلیمانی کمیٹی کی عدم دلچسپی اور مصروفیات کی وجہ سے تاحال اس بارے میں کوئی اجلاس منعقد نہ ہوسکا۔جس کیو جہ سے یہ معاملہ ابھی تک سردخانے کی نذر ہوکررہ گئی ہے۔ذرائع کیمطابق ان ملازمین کی این آئی ایس بن کر آچکی ہے جبکہ پی سی فور بھی مکمل ہے ۔صرف پارلیمانی کمیٹی کی منظوری کا انتظار ہے۔ ان ملازمین نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان،گورنر گلگت بلتستان،پارلیمانی کمیٹی کے سربراہ اورنگزیب ایڈوکیٹ اور سیکریٹری زراعت سے پر زور اپیل کی ہے کہ وہ جلد از جلد ان ملازمین کی مستقبل کا فیصلہ کرنے کیلئے لائحہ عمل طے کریں اور ان عارضی ملازمین کو مستقل کرنے کا حکم صادر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button