معیشت

ہنزہ : علی آباد کو ہنزہ کے ہیڈ کواٹر بنانے پر اعتراض نہیں مگر موجودہ زمین کے معاوضہ پر ہرگز قابل قبول نہیں ، عمائدین اور نمبرداران علی آباد

ہنزہ ( اجلال حسین ) علی آباد کو ہنزہ کے ہیڈ کواٹر بنانے پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں مگر موجودہ زمین کے معاوضہ پر ہرگز قابل قبول نہیں ، عمائدین اور نمبرداران کا میر سلیم خان سے معاوضوں میں اضافہ کا مطالبہ۔ وزیر اعلیٰ کی جانب سے ہنزہ کا ہیڈ کواٹر علی آباد کا نو ٹیفکیشن کے اعلان کے بعد زمین ما لکان نے گزشتہ روز میر سلیم خان ممبر قانون ساز اسمبلی سے ملاقات کیا ۔ علی آباد کے عمائدین اور نمبرداران نے ملاقات کے دوران اپنے تحفظات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہنزہ کے عوام اور ضلعی انتظامیہ نے ہنزہ کے ہیڈ کواٹرکے لئے علی آباد کو منتخب کیا ہے مگر حالیہ زمینوں کے معاوضہ جو کہ 10سے 12 لاکھ فی کنال سرکاری قیمت ہے ہر گز قبول نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے زمینوں کو کاشت کاری کرنے کی قابل اور درختوں کو اگانے کے لئے جس انداز میں زمین کو تیار کیا ہے اس پر لاکھوں روپے خرچ کر چکے ہیں اب جبکہ زمینوں کو ہیڈ کواٹرکے لئے کم قیمت پر زمینداروں سے زمین لینا کسی صورت قبول نہیں ہو گا۔ انہوں نے میر سلیم خان اور وزیر اعلی سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ آگر ہنزہ کے ہیڈ کواٹر کے لئے علی آباد کا انتخاب کیا ہے تو ضلعی انتظامیہ کے پاس پہلے سے بیشتر زمینوں کی رجسٹریشن موجود ہے ان کو مد نظر رکھتے ہوئے زمین کے قیمتوں میں اضافہ کیا جائے بصورت دیگر موجودہ قیمت پر زمین ہیڈ کوارٹر کے لئے فراہم کرنا نہایت ہی ناانصافی ہو گی۔

عمائدین اور نمبرداران سے مخاطب ہوتے ہوئے میر سلیم خان نے کہا کہ ہنزہ کے عوام ، منتخب نمائندوں اور انتظامیہ کے سروے کے بعد علی آباد کو ہنزہ کے ہیڈ کواٹر کے لئے انتخاب کیا ہے جس کے لئے ہم سب متفق ہیں مگر عوام کے جائز مطالبہ کو مد نظر رکھتے ہوئے علاقے کے نمائندے کی حیثیت سے ہم سب مل کر صوبائی حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے ہنزہ کے زمینوں کی قیمتوں میں اضافہ کیا جائے گا جس کے لئے ہر فورم پر آواز اٹھائے گے اور زمینوں کی قیمتوں میں اضافہ کے لئے ہرممکن کوشش کرینگے۔ انشااللہ صوبائی حکومت ہمارے جائز مطالبات کو حل کرتے ہوئے زمین کی قیمتوں میں مارکٹ ریٹ کے مطابق بڑھائے گے بصورت دیگر زمینوں کی قیمتوں کو اضافہ نہ کرنے کی صورت میں بحثیٹ نمائندہ ہنزہ کے عوام کا ہر سطح پر عوام کے ساتھ کھڑا رہوں گا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button