سیاست

پیپلز پارٹی پر نوکریاں بیچنے کا الزام لگانے والے آج خود بولیاں لگا رہے ہیں۔ امداد علی جعفری

گلگت (پ ر) محکمہ پولیس میں ہونے والی بھرتیوں میں میرٹ کی دھجیاں بکھیری گئی۔اہم ذرائع سے اطلاع ملی ہے کہ وزیراعلیٰ کے کچن کیبنٹ کے اہم عہدیدار نے بعض امیدوار سے دو لاکھ کے قریب پیسے بھی بٹورے ہیں۔ پولیس کے اعلیٰ حکام نے آخری وقت تک میرٹ کو برقرار رکھنے کی پوری کوشش کی مگر وزیراعلیٰ کے احکامات نے انکو بے بس کردیا، آخری وقت میں لسٹ بدل دی گئی۔ مسلم لیگ نے دیگر محکموں کی طرح محکمہ پولیس میں بھی میرت کا جنازہ نکال دیا۔ایم ایس ایف کے عہدیداروں نے ناراضگی کا ڈرامہ رچا کر اپنا پورا حصہ وصول کردیا۔ جو لوگ فزیکل ٹیسٹ میں فیل ہوئے تھے انکو بھی پاس کرکے بھرتی کیا گیا۔ فورس کمانڈر چیف جسٹس سپریم اپلیٹ کورٹ محکمہ پولیس میں ہوئی بے قائدگیوں کا نوٹس لے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی ضلع گلگت کے رہنما امداد علی جعفری نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن قابل اور اہل نوجوانوں کو دیوار سے لگانے کی پالیسی پر گامزن ہے۔ وزیراعلی ہاؤس میرٹ کا قتل گاہ بن گیا ہے۔کل تک پاکستان پیپلز پارٹی پر نوکریاں بھیجنے کا الزام لگانے والے آج خود بولیاں لگا رہے ہیں

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button