گلگت بلتستان کونسل آف کالمسٹ کے بائی لاز کو حتمی شکل دینے کے لئے کمیٹی تشکیل

گلگت بلتستان کونسل آف کالمسٹ کے بائی لاز کو حتمی شکل دینے کے لئے کمیٹی تشکیل

4 views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

گلگت( پ ر ) گلگت بلتستان کونسل آف کالمسٹ کا اجلاس زیر صدارت آرگنائزر محمد عیسیٰ حلیم منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایمان شاہ ، جمشید خان دکھی ، عالمگیر حسین ، فہیم اختر، عبدالحفیظ شاکر ، اشتیاق یاد، امجد حسین برچہ ،طارق حسین استوری ، اقبال بجاڑ، احمد سلیم سلیمی ، سرتاج عالم تاج و دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں تنظیم کے رکن کالم نگاروں نے اس پلیٹ فارم کی اہمیت و افادیت سمیت کالم نگاروں کے لئے درپیش مشکلات پر بھی روشنی ڈالی۔ اجلا س میں GBCCکے بائی لاز کو حتمی شکل دینے کے لئے محمد عیسیٰ حلیم ، اسرار الدین اسرار ، اشتیاق احمد یاد، عالمگیر حسین اورفہیم اختر پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی گئی تاکہ اگلے اجلاس میں باضابطہ طور پر منظوری دی جاسکے اجلاس میں کالم نگاروں کے لئے تربیتی نشستوں اور مطالعاتی دوروں کے انعقاد کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا اور توقع ظاہر کی گئی کہ کالم نگار اپنی صلاحیتوں کو خطے کے ترقی اور خوشحالی کے لئے بروئے کار لائیں گے ۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

About author

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔