عوامی مسائل

تھک نیاٹ اور گو ہر آ باد میں گند م کی کمی کو فوراً پورا کیا جا ئیگا۔ صو با ئی وزیر خوراک

گلگت ( پ ر) صو با ئی وزیر خوراک محمد شفیق نے کہا ہے کہ جس علا قے سے گند م کی کمی کی اطلاع آ تی ہے اسی وقت ڈا ئر یکٹر فوڈ کو مسئلے کی فوراً حل کیلئے وہا ں بھیج دیا جا تا ہے۔ ضرورت پڑی تو میں خود حا لا ت کا جا ئزہ لینے پہنچ جا تا ہوں ۔ سلطان آ باد ، دنیورسے گند م کے حوا لے سے شکایا ت مو صول ہو ئی تھی ، ڈا ئر یکٹر فوڈ کو کل ہی وہا ں بھیج کر مسئلہ حل کروایا ہے ۔ تھک نیاٹ اور گو ہر آ باد میں گند م کی کمی کو فوراً پورا کیا جا ئیگا۔ یہ بات انہو ں نے اپو زیشن لیڈ ر حا جی شا ہ بیگ سے ملا قات میں گفتگو کرتے ہو ئے کیا ۔ انہو ں نے مزید کہا کہ شا ہ بیگ ایک معزز اور قا بل احترام شخص ہیں ، ، تھک نیا ٹ اور گو ہر آ باد میں اگر گندم کا ایشو ہے تو اس معا ملے کو میں خود حل کروں گا۔ میں بہت جلد تھک نیاٹ اور گو ہر آ باد کا دور ہ کر وں گا۔ گلگت بلتستان میں گند م کا کو ئی بحران نہیں ہے۔ اگر کہیں کو ئی ایشو ہے تو عوام مجھے خود فون کر کے آگاہ کر یں۔ گند م ہماری بنیا دی ضرورت ہے اس کو پورا کر نا اور بر وقت متعلقہ ڈپو ز تک پہنچا نا ہماری ذمہ داری ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button