صحت

صوبے میں ادویات، فوڈ اور پانی کے معیار کو جانچنے کیلئے لیبارٹری کو جلد از جلد فعال کیا جائے ۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان

گلگت پ ر وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ ا لرحمن نے گلگت بلتستان ڈرگ کنٹرول ایڈمنسٹریشن کی جانب سے ادارے کی کارکردگی کے حوالے سے دیئے جانے والے بریفنگ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں ادویات، فوڈ اور پانی کے معیار کو جانچنے کیلئے لیبارٹری کو جلد از جلد فعال کیا جائے۔ اس حوالے سے انتہائی جدید مشینری پہنچ چکی ہے۔ محکمہ تعمیرات ایک ماہ میں لیبارٹری بلڈنگ کی تزیئن و آرائش کو یقینی بنائے۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے ڈرگ کنٹرول ایڈمنسٹریشن کے متعلقہ آفیسران کو ہدایت کی کہ جعلی اور غیر معیاری ادویات کی خرید وفروخت کے روک تھام کو یقینی بنایا جائے جو بھی اس مکرو کاروبار میں ملوث پایا جائے ان کیخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ ا لرحمن نے صوبے میں فارمیسی کونسل کے قیام کیلئے بھی جلد از جلد کارروائی مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی اور دیگر صوبوں کی طرح گلگت بلتستان کی نمائندگی بھی رجسٹریشن اور لائسنسنگ فورم میں یقینی بنانے کیلئے وفاقی وزارت صحت سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی۔

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ ا لرحمن نے سیکریٹری صحت اور دیگر متعلقہ آفیسران کو ہدایت کی ہے کہ سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی خرید و فروخت کے عمل کو مکمل شفاف بنانے اور معیاری ادویات کی خریداری کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ ا لرحمن نے صوبے میں موجود ادویات میں استعمال ہونے والے قدرتی جڑی بوٹیوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے جلد ازجلد کاغذی کاروائی مکمل کرکے منظوری کیلئے متعلقہ فورم میں پیش کرنے کی ہدایت کی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button