سیاست

عوام نے ناعاقبت اندیشی اور بیوقوفی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شگر سے پیپلز پارٹی کو جیتوایا۔ ترجمان مسلم لیگ (ن) شگر

شگر(پ ر) وزیراعلی گلگت بلتستان نے ضلع شگر اور نگر میں محکمہ تعمیرات عامہ کے ایگزیکٹو انجینئروں کی آسامیوں کی منظوری دیکر مخالفین کے منہ پر طمانچہ مارا ہے۔ شگر کے باشعور اور غیور عوام وزیر اعلی ٰ کی دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔ مخالفین منافقت پر مبنی اخباری بیانات کے ذریعے اپنے سیاست چمکانے اور زندہ رہنے کی کوشش کررہے ہیں۔ان خیالات کا اظہارمسلم لیگ (ن) شگر کے ترجمان نذیر احمد نے مسلم لیگ (ن) شگر کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کا ایک اہم اجلاس سیکریٹری فنانس مسلم لیگ (ن) شگر محمد اسلم خان کی صدارت میں منعقد ہوا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی کارکنوں اور رہنماؤں کی مطالبات پر نوٹس لیتے ہوئے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے شگر اور نگر کے محکمہ تعمیرات عامہ اور برقیات ایکسین کے آسامیوں کی منظوری دیکر انہیں فوری تعینات کرنے کا حکم بھی صادر فرمایا ہے۔ بلکہ انہیں ڈی ڈی او پاور دینے کا حکم دیا ہے۔وزیر اعلی ٰ کا یہ قدم نوزائیدہ اضلاع کے عوام پر بڑا احسان ہے۔ چونکہ مخالفین اس ایشو کو بڑھا چڑھا کر گمراہ کن بیانات کے ذریعے عوام کو بیوقوف بنا رہے تھے۔رہنماؤں نے مزید کہا کہ اپوزیشن رہنماء خود ہوش کے ناغن لینے کے بجائے سیکریٹری ورکس اور اسلام آباد میں عیاشی کرتے ہوئے کونسلر کو کریڈٹ دے رہے ہیں۔علاقے کے کونسلر کا یہ کہنا بالکل غلط ہے کہ عوام نے جمہوری حق کا استعمال کرتے ہوئے انہیں منتخب کیا ہے بلکہ حقیقت یہ ہے کہ عوام نے ناعاقبت اندیشی اور بیوقوفی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انہیں کامیاب کروایا۔ حالانکہ عوام نے پیپلز پارٹی کے وفاقی اور صوبائی حکومت کی پانچ سالہ کارکرگی بخوبی دیکھا ہوا تھا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button