چترال: ایس آر ایس پی دومیگاواٹ گولین برموغ بجلی گھر کی ٹیسٹ شروع

چترال: ایس آر ایس پی دومیگاواٹ گولین برموغ بجلی گھر کی ٹیسٹ شروع

7 views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

چترال(بشیر حسین آزاد) ایس آر ایس پی کی طرف سے چترال ٹاون کے لئے بنائی گئی دومیگاواٹ بجلی گھر سے جمعہ کے روز ٹیسٹ مرحلہ شروع کردیا گیا اور بجلی جوٹی لشٹ گرڈ پہنچائی گئی۔گذشتہ کئی دنوں سے لائنوں کی مرمت جاری تھی اور آخر کار کام کو مکمل کرکے بجلی گرڈ پہنچائی گئی جوکہ اُمید ظاہر کی جاری ہے کہ بہت جلد ٹاون کے صارفین اس بجلی گھر کے بجلی سے مستفید ہونگے۔ٹاون کے عوام میں انتہائی خوشی کی لہر ڈور گئی اور اُنہوں نے ایس آر ایس پی کے سی ای او شہزادہ مسعودا لملک ،ڈی پی ایم طارق احمد اور ایس آر ایس پی کے دیگر زمہ داروں کا شکریہ ادا کیا ہے

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

About author

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔