عوامی مسائل

ہنزہ : زمینوں کی قلت اور دیگر مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے ضلعی ہیڈ کوارٹر کے لیئے متبادل جگہ کا انتخاب کرے

ہنزہ ( بیورو رپورٹ) زمینوں کی قلت اور دیگر مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے ضلعی ہیڈ کوارٹر متبادل جگے کا انتخاب کرے۔ ان خیالات کا ظہار پاکستان پیپلزپارٹی ہنزہ کے صدرایڈ وکیٹ ظہور کریم، ایکشن کمیٹی چیرمین ایڈ وکیٹ احسان علی ، انجینئر امان اللہ خان نے میڈ یا کے ساتھ خصوصی گفتگو میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور منتخب نمائندے علی آباد سے تعلق رکھنے والے افراد اور زمین مالکان کی رائے سنے بغیر اپنی مرضی کے فیصلے مسلط کرتے ہے جو کسی بھی صورت قبول نہیں ۔ زمینوں کی قلت اور کم قیمت کی وجہ سے علاقے کے عوام کو سخت پریشانی کا سامنا ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر ضلعی ہیڈ کوارٹر علی آباد میں بنانا چاہتے ہیں تو علی آباد کے مکینوں کی رائے لیتے ہوئے ہیڈ کوارٹر کا تعین کیا جائے بصورت دیگر عوام ضلعی انتظامیہ اور منتخب نمائندے کے خلاف سراپا احتجاج کرینگے۔ سیاسی رہنما وں نے مزید کہا کہ اس سے قبل علی آباد کے مکینوں نے بذریعہ قرارداد نہ صرف ضلعی انتظامیہ بلکہ گورنر گلگت بلتستان، چیف سیکریٹری اور علاقے کے نمائندوں کو اس سے آگاہ کیا تھا۔ ہمیں توقع ہے کہ اس عوامی اکثریتی قرارداد کو مد نظر رکھتے ہوئے ضلعی ہیڈ کوراٹر کے لئے کسی بنجر اراضی کا انتخاب کیا جائیگا کیونکہ علاقے کے بنجر زمین بھی آباد ہو سکے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button