متفرق

ہنزہ : نمایا ں کارکردگی دیکھانے پر ڈی سی ہنزہ نے سٹی تھانے کے ایس ایچ اوکو نقد انعام کے ساتھ تعریفی سند سے نوازہ

ہنزہ ( بیورو رپورٹ) نمایا ں کارکردگی دیکھانے پر ڈی سی ہنزہ نے سٹی تھانے کے ایس ایچ اوارشد علی کو نقد انعام کے ساتھ تعریفی سند سے نوازہ۔ گزشتہ کئی دنوں سے سٹی تھانہ کے ایس ایچ او ارشد علی اور ان کے عملے نے نہ صرف ٹریفک نظام میں بہتری بلکہ ہنزہ میں مسلسل منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کریک ڈاون کی۔ ڈی سی ہنزہ کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے نقد انعام کے علاوہ ان کی بھر پور حوصلہ افزائی بھی کی۔ اس موقع پر ڈی سی ہنزہ نے کہا کہ گزشتہ کئی دنوں سے علاقے میں منشات فروشوں کے خلاف کامیاب کاروائی پر مبارکبادی دیتے ہوئے کہا کہ منشیات جیسے لعنت اور ٹریفک قوانین پر عملدارّ آمد کراونے میں ایس ایچ او تھانہ علی آباد اور ان کے عملے نے جس انداز میں کام کیا ہے قابل ستائش ہے۔ انشاللہ ضلع انتظامیہ پولیس کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

سٹی تھانہ علی آباد کے ایس ایچ او ارشد علی نے میڈیا کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ ہنزہ ایک پر امن علاقہ ہے یہاں پر نہ صرف ملکی و غیر ملکی سیاح بڑی تعداد میں رُخ کرتے ہے انشااللہ یہاں آنے والے ہر سیاح ایک اچھا تاثر لیکر جائیگا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button