سیاست

حکومت کی طرف سےعلاقائی ومذہبی تعصب کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔ ساجد ہ صداقت سینئر رہنماء پاکستا ن پیپلز پارٹی

گلگت (پ ر) پاکستا ن پیپلز پارٹی شعبہ خو اتین کی سینئر رہنماء ساجد ہ صداقت نے کہا ہے کہ محکمہ صحت ، محکمہ تعلیم اور محکمہ پولیس میں بھرتیوں کے دوران گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ سنگین مز اق کیا گیا ہے ۔ گلگت بلتستان میں گزشتہ 70 سالہ تاریخ میں اتنی کر پشن ،بد عنوانی اور میرٹ کی پامالی دیکھنے کو نہیں ملی تھی جس طر ح کی کر پشن ، اقربا ء پروری اور میرٹ کی پامالی حفیظ الرحمان نے صرف ڈیڑھ سال میں کی ہے ۔میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے انہوں نے کہاکہ زند گی کے ہر شعبے میں علاقائی ومذہبی تعصب کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے اور مسلکی بنیا دو ں پر بھر تیو ں ، ترقیاتی کاموں کے لئے فنڈ ز سمیت سر کاری ادارو ں میں تقرریوں اور تبا دلو ں کے انتہائی مضر اثرا ت مرتب ہو رہے ہیں اور اس تمام تر صورتحال پر عدلیہ اور مقتدر حلقوں کی خامو شی سے عوام میں شدید بے چینی پھیل رہا ہے جو کہ گلگت بلتستان جیسے حساس علاقے کے لئے نیک شگو ن نہیں ہے۔ ساجدہ صداقت نے کہاکہ شدید ما یو سی کے عالم میں گلگت بلتستان کے عوام پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب دیکھ رہے اورہمیں امید ہے کہ امجد حسین ایڈوکیٹ گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ ہونے والی زیادتیو ں کے خلاف بھر پور طر یقے سے آوازبلند کر ینگے اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان اور پاکستان مسلم لیگ ن کی منا فقت کا پول کھول دینگے ۔ انہوں نے کہاکہ حافظ حفیظ الرحمان کو اس بات کا احساس ہو گیا ہے کہ ان کا واسطہ گلگت بلتستان کے ایک بہا در ، با کر دار اور پڑھے لکھے سپوت سے پڑگیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ امجد حسین ایڈوکیٹ کے خلاف سازشو ں اور کردار کشی کا نیا سلسلہ شر وع کیا گیا ہے ۔ سا جد ہ صداقت نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے تمام جیالے امجد حسین ایڈوکیٹ کے ساتھ سیسہ پلائی ہو ئی دیو ار بن کر کھڑے ہیں اور پاکستان مسلم لیگ ن کی صوبائی حکومت کی کر پشن ،بد عنوانیوں ، اقربا ء پروری اور عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف ہر محاذ پر بھر پور آواز بلند کر تے رہینگے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button