تعلیم

غذر پبلک سکول گاہکوچ کا مجموعی نتیجہ 97 فیصد رہا

غذر(ڈسٹرکٹ رپورٹر) غذر پبلک سکول گاہکوچ کے سالانہ رزلٹ کا اعلان کیا گیا۔ مجموعی طور پر نتیجہ 97 فیصد رہا ۔ پرائمری سیکشن میں ٖفیضان علی نے ٹاپ جبکہ کرن امین نے مڈل سیکشن میں سکول ٹاپ کیا ۔ 171 طلبا و طالبات امتحان میں شامل ہوئے جن میں سے 166 پاس ہوئے ۔ والدین کی جانب سے بہترین ریزلٹ دینے پر سکول انتظامیہ کو خراج تحسین ۔ غذر پبلک سکول گاہکوچ کے سالانہ امتحانات کے نتیجے کا اعلان کردیا گیا ۔ ایک پروقار تقریب میں بچوں کا ریزلٹ سنایا گیا ۔ ڈی سی غذر میر وقار احمد تقریب کے مہمان خصوصی جبکہ معروف سماجی شخصیت و ایم آئی ای ڈی غذر کے سابق ڈائریکٹر نصیر احمد میر محفل تھے ۔ تقریب میں ڈی آئی ایس غذر خوشراب خان ، صدر ٹیچر ایسو سی ایشن غذر عنایت علی شاہ ، ایکسین واٹراینڈ پاور تاجدار حسین ، امن کمیٹی غذر کے کوارڈینٹر مقصد میر ، سابق پرنسپل غذر پبلک سکول گاہکوچ الیاس حسین کے علاوہ والدین اور دیگر اہم سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی ۔ اس موقع پر مختلف کلاسز میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا و طالبات کو شیلڈز اور سرٹیفکیٹ دئے گئے ۔ غذر پبلک سکول گاہکوچ کے پرنسپل شہزاد حسین نے معزز مہمانوں کو ویلکم کیا اور سکول کو درپیش مسائل کے بارے میں آگاہ کیا ۔ ریزلٹ کے موقع پر غذر پبلک سکول گاہکوچ کے طلبا و طالبات نے رنگا رنگ پروگرام بھی پیش کیا ۔ بچوں نے ملی نغمے گائے اور ٹیبلوز بھی پیش کئے تقریب سے صدر ٹیچر ایسو سی ایشن غذر عنایت علی شاہ ، قاری عبد الرحیم ، ممبر بورڈ آف گورنرز راجہ عادل غیاث ، میر محفل نصیر احمد اور ڈی سی غذر میر وقار احمد نے بھی خطاب کیا ۔ مقررین نے بہترین ریزلٹ پیش کرنے پر سکول انتظامیہ اور والدین کو مبارکباد پیش کی ۔ چیر مین بورڈ اور گورنرز و ڈی سی غذ ر میر وقار احمد نے سکول کو درپیش تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے اور سکول میں معیار تعلیم کو مزید بہتر بنانے کے لئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی انہوں نے بہت جلد غذر پبلک سکول کے اسٹاف کے لئے سروس سٹرکچر منظور کروانے کا بھی اعلان کیا اور تنخواہوں میں اضافے کے علاوہ دیگر مراعات کی فراہمی کے لئے بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button