عوامی مسائل

مہدی آباد پنداہ پل کو دوبارہ تعمیر کیا جائے ۔ عمائدین

کھرمنگ (سرور حسین سکندر ) مہدی آباد پنداہ پل کے گرنے کے ایک ماہ گزر جانے کے بعدبھی عوام کو دریا پار کرنے کے لئے متبادل فراہم کرنے میں حکومت ناکام جس کی وجہ سے عوام کو دریا پار مہدی آباد آنے جانے میں کافی مشکلات پیش آرہی ہیں اور اشیائے ضروریہ کی بھی شدید قلت پائی جاتی ہے۔ بزرگ ، خواتین اور بچوں کو علاج و معالجے کے لئے دوسرے علاقوں میں جانا ممکن نہیں ہے جبکہ طلبا و طالبات کو سکولوں میں آنے جانے کے لئے بھی مشکلات کا سامنا ہے۔ اگر پانی بڑھنے سے پہلے پل دوبارہ تعمیر نہیں ہوا تو گرمیوں میں کشتی نہ چلنے کی وجہ سے علاقے کا رابطہ مکمل ختم ہو سکتا ہے۔ اہلیان پنداہ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اہل علاقے کو دریا پار کرنے کے لئے متبادل فراہم کیا جائے اور جتنا ممکن ہو سکے جلدی پل کو دوبارہ تعمیر کیا جائے تاکہ عوام کو مہدی آباد آنے جانے کے مسائل حل ہوسکے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button