متفرق

چلاس : ماڈل کالو نی کیلئے سگنچل داس حکو مت کو دینے کیلئے تیار ہیں ۔ عمائدین گوہر آباد

چلاس ( چیف رپورٹر ) گوہر آباد سے تعلق رکھنے والے عمائدین ہمایون ، سیف اللہ ، فرید اللہ ، حاجت خان و دیگر نے پر یس کانفرنس کر تے ہو ئے کہا ہے کہ ماڈل کالو نی کیلئے سگنچل داس حکو مت کو دینے کیلئے تیار ہیں ۔ ضلعی انتظامیہ موجودہ ریٹس پر نظر ثانی کر ے جو کہ انتہائی کم ہیں ۔ دیامر کے محب وطن عوام نے اس سے پہلے بھی ڈیم کیلئے قربانیاں دی ہیں اور آئیندہ بھی دیتے رہیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک سمیت دیگر اہم منصو بوں کی وجہ سے ضلع دیامر کی ارضیات کی اہمیت بڑھ گئی ہے ۔ عوام پاکستان کی خاطر ہر قربانی دینے کو تیار ہیں حکو مت بھی متاثرین کا خیال رکھے اور انہیں مناسب معاوضہ ادا کرے ۔ انہوں نے سگنچل داس میں ماڈل کالونی بنانے کے فیصلے کو سراہا اور کہا کہ ہم داس ضلعی انتظامیہ کو دینے کیلئے تیار ہیں۔ چند شر پسند عناصر نہیں چاہتے کہ سگنچل داس میں ماڈل کالو نی بنے ۔ علاقے میں انتشار پھیلانا چاہتے ہیں جو کہ مناسب نہیں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button