صحت

چلاس: پیرامیڈیکل سٹاف کا بارہ روزہ ریفریش ٹریننگ اختتام پذیر ہوا

چلاس(محمد علی خان) ضلع دیامر کے ہیڈکوارٹر چلاس میں پیرا میڈیکل سٹاف  کا بارہ روزہ ریفریشر ٹرینگ اختتام پذیر ہوا۔گزشتہ دنوں جاری ڈی ایچ او دیامر کے زیر اہتمام پینوراما ہوٹل میں ہیلتھ کے حوالے سے پیرامیڈیکل سٹاف کو ٹریننگ دی گئی۔جس میں ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف نے شرکت کی۔جس کے دوران ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میڈیکل سپرڈینڈٹ ڈاکٹر صلاح الدین نے کہا کہ اس طرح کی ٹرینگ سے نئی معلومات حاصل ہوتی ہیں اس طرح کی معلومات انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔مریضوں کی خدمت کرنا ہی عبادت سے کم نہیں ہے اس طرح کی ٹرینگ جاری رکھنا چاہئے۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبدالمبین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری بھر پور کوشش ہکہ ہم اسطرح کی ٹرینگ کرواتے رہے ۔جس میں جو کچھ سیکھنے کو ملا اسے مریضوں کی فائدے کیلئے استعمال کریں۔

تقریب سے ڈاکٹرمحمد نواز،شمس الرحمٰن،محمد حسین،امان اللہ ودیگر مقررین نے خطاب کئے۔پروگرام کے آخر میں ٹرنگ مکمل کرنے والے شرکاء میں سرٹفکیٹ ڈی ایچ او دیامر اور ایم ایس ڈاکٹر صلاح الدین نے تقسیم کئے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button