خواتین کی خبریں

گلگت بلتستان سمیت پورے پاکستان میں خواتین کو بااختیار بنانے میں پاکستان پیپلزپارٹی کا مرکزی کردار ہے۔ سعدیہ دانش

گلگت(خبرنگارخصوصی) پاکستان پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کی سیکریٹری اطلاعات سعدیہ دانش نے خواتین کے عالمی دن کے مناسبت سے بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ گلگت بلتستان سمیت پورے پاکستان میں خواتین کو بااختیار بنانے میں پاکستان پیپلزپارٹی کا مرکزی کردار ہے اور اس میں بالخصوصی شہید جمہوریت بینظیر بھٹو نے سب سے پہلے اہم کردار ادا کیا ہے جس کی تاریخ میں بھرپور انداز میں یاد رکھا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت خواتین کے حقوق کو غصب کررہی ہے ،گلگت بلتستان اور ملک کے دیگر علاقوں میں خواتین پر ہونے والے ظلم پر کوئی آواز نہیں اٹھایا جارہاہے جبکہ پیپلزپارٹی کے دور میں وفاقی اور تمام صوبائی کابینہ میں اچھی خاصی نمائندگی دی گئی تھی۔ گلگت بلتستان میں خواتین کے خصوصی نشستوں پر منتخب ہونے والی تمام خواتین ممبران اسمبلی بھی خواتین کی حقوق پر کوئی آواز نہیں اٹھاتی ہیں وہ صرف اپنے مراعات اور تنخواہوں کے لئے اسمبلی میں بیٹھی ہوئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہید بی بی کی خواتین کی حقوق کے لئے دی گئی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button