گلگت بلتستان

ترقی کی راہ میں روڑے اٹکانے سے گلگت بلتستان میں ترقی کا عمل متاثر ہو جائے گا، صو با ئی وزیر اطلاعات

گلگت ( پ ر) صو با ئی وزیر اطلاعات ، منصوبہ بندی و ترقیات اقبا ل حسن نے کہا ہے کہ دھر نے اور احتجاج مسائل کا حل نہیں۔ جمہو ریت میں پر امن احتجاج ہر کسی کا حق ہے ۔ لیکن ترقی کی راہ میں روڑے اٹکانے سے گلگت بلتستان میں ترقی کا عمل متاثر ہو جائے گا، صوبے میں سی پیک سمیت دیگر اہم منصوبوں کی بناء پر سازگار معاشی فضا ء قائم ہوئی ہے جس کے نتائج و ثمرات سے ہر آدمی مستفید ہو رہا ہے۔ میرٹ پر تعیناتیوں سے حکومت کے ادارے مضبوط ہو رہے ہیں اور ان میں بے جا مداخلت سے تر قی کی رفتارسست ہو گی ۔ تمام پار ٹیاں گلگت بلتستان کی ترقی کیلئے سوچیں نہ کہ ذاتی مفاد کیلئے ۔یہ خطہ مزید احتجاج اور دھر نوں کا متحمل نہیں ہو سکتا ہے۔ ہمیں متحد ہو کر اس خطے کی تر قی کیلئے کا م کر نا ہو گا ۔انہو ں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان میں شفاف اور غیر جا نبداری سے تمام محکموں میں بھر تیاں ہو رہی ہے ، الزام ترا شیوں سے ان اداروں کی سا کھ کو نقصان پہنچے گا ۔ صو با ئی حکو مت نے مختلف محکموں میں دو ہزار سے زائد آسا میوں پر میرٹ پر تعینا تیاں کی ہیں ،دوسال کے قلیل مدت میں گلگت بلتستان کیلئے بورڈ آ ف انویسٹمنٹ کا قیام عمل میں لا یا گیا ہے۔ انٹی کر پشن بل پا س کیا ہے اور اس پر عمل درآ مد جاری ہے ۔اپو زیشن ہمارے اچھے کا موں کی تعریف نہ کر سکے تو بے جا تنقید بھی نہ کرے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button