گلگت بلتستان

معاوضے نہیں ملے تو دس اپریل سے شاہراہ قراقرم بند کر دینگے، متاثرین کے کے ایچ کا پریس کانفرنس سے خطاب

گلگت(فرمان کریم) متاثرین کے کے ایچ نے کے کے ایچ توسیع منصوبے میں استعمال ہونے والی زمینوں کے معاوضوں کی عدم ادئیگی پر 10اپریل سے شاہراہ قراقرم بند کر کے احتجاج کرنے کا اعلان کیا۔ بدھ کے روز متاثرین کے کے ایچ ریٹائرڈ ایس پی جہانگیر خان، حاجی ابراہیم ، نمبردار شناور، نمبردار کثیر ، نمبردار علی جوہر اور عیسیٰ خان نے گلگت پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2007سے شاہراہ قراقرم توسیعی منصوبے کے معاوضے کے لئے دربدر کی ہو رہے ہیں۔ جب کہ جی ایم این ایچ اے ہمارے مسائل کو حل کرنے کی بجائے متاثرین کے درد پر نمک چھڑ رہے ہیں۔ ہمارے مسائل کے حل میں جی ایم این ایچ اے رکاوٹ ہے۔ جب اپنے مسائل لے کر جی ایم کے پاس جاتے ہیں تو حل نکالنے کی بجائے متاثرین میں اشتعال پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے متاثرین نے کہا کہ جی ایم این ایچ اے بیرونی ملک کا ایجنٹ ہے جو سی پیک کے لئے خطرہ کا باعث بن سکتا ہے ۔ جو اس اہم شاہراہ کو سبوثار کر نے ناکام کوشش کر رہا ہے۔ ہم لوگوں کو ورغلا کر سی پیک کے خلاف ناکام کوشش کر رہا ہے۔ اگر سی پیک کو کوئی خطرہ لاحق ہو گیا تو جی ایم این ایچ ذمہ دار ہو گا۔ اُنہوں نے صوبائی حکومت اور پاک آرمی سے اپیل کی ہے کہ موجودہ جی ایم کے خلاف تحقیقات کر کے اس کے خلاف کاروائی کی جائے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے متاثرین کے کے ایچ نے کہا کہ گزشتہ10سال سے قانونی طور پر اپنے حق کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں۔ لیکن افسوس کی بات ہے کہ ہمارے مسائل کو حل کرنے کی بجائے جی ایم ہمیں دھکمیاں دے رہا ہے کہ اگر احتجاج کیا تو شیڈول فور میں آپ لوگوں کا نام شامل کیا جائے گا۔ معاوضے کے تمام کاغذات مکمل ہو نے کے باوجود جی ایم معاوضے کی ادا ئیگی میں رکاوٹ پیدا کر رہا ہے۔ 10سال پہلے ایک ارب 28کروڑ روپے معاوضے کے لئے مختص تھا۔ اب زمین کے معاوضہ موجودہ ریٹ کے مطابق ادا کی جائے۔

اُنہوں نے وزیراعظم پاکستان ، آرمی چیف اور فورس کمانڈر سے اپیل کی ہے کہ متاثرین کو معاوضے کی ادا ئیگی کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔ اور سپریم اپیلٹ کورٹ کے جج جسٹس رانا شمیم رانا سے بھی اپیل کیا ہے کہ وہ سوموٹو ایکشن لے۔ متاثرین نے کہا کہ متاثرین کے کے ایچ خنجراب سے رائیکوٹ تک عوام نے آپس میں اتفاق کیا ہے کہ یکم اپریل سے 10اپریل تک معاوضے ادا نہیں کئے گئے تو شاہراہ قراقرم بند کر کے احتجاج کیا جائے گا۔ جس کی تمام تر ذمہ دار جی ایم این ایچ اے پر عائد ہو گی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button