ثقافت

یاسین : سیکریٹری داخلہ نے دوروزہ قدیم ثقافتی تہوارجشن تخم ریزی منانے کی اجازت دے دی

یاسین (معراج علی عباسی ) شکوک وشبہات ختم، سیکریٹری داخلہ گلگت بلتستان نے یاسین میں ہزاروں سالوں سے منائی جانے والی دوروزہ قدیم ثقافتی تہوارجشن تخم ریزی منانے کی اجازت دے دی ۔ ثقافتی فیسٹول کا انعقاد 11،12مارچ کو شایانشان اندازطریقے سےمنایاجائے گا۔ثقافتی میلے کے افتتاحی تقریب میں سیکریٹری داخلہ گلگت بلتستان ،ڈپٹی سپیکرقانون ساز اسمبلی جعفراللہ خان ،وزیرتعمیرات ڈاکٹراقبال ،وزیرجنگلات عمران وکیل ،وزیرخوراک محمد شفیق ،پارلیمانی سیکرٹری سیاحت ثوبیہ مقدم ،پارلیمانی سیکریٹری ریحان عبادی س سمیت دیگراعلیٰ سرکاری حکام شرکت کرینگے۔

تفصیلات کے مطابق ممبرقانون سازاسمبلی راجہ جہانذیب کے قیادت میں عمائدین یاسین پرمشتمل نمائندہ وفد نے یاسین میں ثقافتی رسم تخم ریزی کو منانے کے حوالے سے سیکریٹری داخلہ گلگت بلتستان سے ان کے دفترمیں ملاقات کی۔ سیکریٹری داخلہ نے عمائدین یاسین کوگلگت بلتستان میں نافذ العمل دفعہ 144کے باوجود جشن تخم ریزی منانے کی نہ صرف اجازت دی بلکہ خود بھی افتتاحی تقریب میں شرک کرنے کی خواہش ظاہر کی ۔

دریں اثناجشن تخم ریزی یاسین کے منتظم و ممبرقانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان کے دعوت پر اس مرتبہ گلگت بلتستان اسمبلی کے وزرا جن میں ڈاکٹراقبال ،جعفراللہ ،عمران وکیل ،محمد شفق ،ثوبیہ مقدم ،ریحان عبادی ،ڈائریکٹرسیاحت کے علاوہ دیگراعلیٰ سرکاری آفیسران ثقافتی میلے میں شرکت کے لیے یاسین آئینگے۔ واضح رہے کہ یاسین میں منائی جانے والی دو روزہ ثقافتی میلہ جشن تخم ریزی شندور کے بعد گلگت بلتستان میں منائی جانے والی دوسرا بڑا میلہ ہے جس میں ہزاروں کے تعداد میں ملک بھر سے لوگ شرک ہوتے ہیں ۔

بادشاہوں کا کھیل اور کھیلوں کا بادشاہ پولویاسین کے پولو کھیلاڑیوں نے گزشتہ روز اپنے گھوڑوں کے ساتھ یاسین پولوگرونڈ سے طاوس چوک تک امن مارچ کیا۔امن مارچ کی قیادت یاسین کے معروف پولوپلئیرراجہ محمد اعظم خان نے کیا ۔ امن مارچ میں تحصیل یاسین سے تعلق رکھنے والے 30شہسواروں نے شرکت کیا ۔امن واک کا مقصد موسم بہار کے آمد پر کھیلوں کے زریعے علاقے میں امن کا قیام اور عوام کے اپس میں محبت کا پیغام پہنچا ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button