تعلیمخواتین کی خبریں

خواتین کو تعلیمافتہ بنائے بغیر ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا، ڈاکٹر اقبال کا سلطان آباد میں تقریب سے خطاب

گلگت ( سٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر تعمیرات وقانون ڈاکٹر محمد اقبال نے گورنمنٹ پرائمری سکول گلوداس سلطان آباد میں ٹیلنٹ شو کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کی تعلیم سے معاشرے ترقی کرسکتا ہے۔ معاشرے کی تعمیر وترقی میں خواتین کا اہم کردار ہے۔ ہماری حکومت خواتین کی تعلیم پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ اس لئے سلطان آباد اور دینور میں خواتین کالج قائم کیا گیاہے انشا اللہ بہت جلد خواتین کالجز کی تعمیر کا آغاز کیا جائے گا۔ اُنہوں نے کہا کہ بعض لوگ مخلوط نظام تعلیم سے خوش نہیں ہے اس لئے گلگت میں خواتین یونیورسٹی کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ خواتین کی تعلیم کے ساتھ صحت کے شعبے میں بھی خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔ نادرا افراد کے لئے صحت کارڈ کا اجرا کیا گیا ہے جو لوگ علاج کی استطاعت نہیں رکھ سکتے ہیں اُن کے لئے مفت صحت کی سہولیت فراہم کی جارہی ہے۔

اُنہوں نے مذید کہا کہ حلقہ 3میں ترقیاتی کاموں کا دور شروع ہوا ہے7کروڑ کی لاگت سے صاف پانی کی فراہمی، صحت کی سہولیت اور تعلیم میں کام جاری ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ سابق دور حکومت میں تعلیم کو کاروبار کا ذریعہ بنایا گیا محکمہ تعلیم میں کرپشن عروج پر تھی۔ ملازمتوں کو فروخت پر کے طلباء کے مستقبل کو تاریک کیا گیا۔ سابق دور میں پیپلز پارٹی کے عزیزو اقارب کو سلطان آباد سکولوں کی پوسٹ پر بھرتی کیا گیا، جو اب یہاں سے غائب ہیں۔ اُن اساتذہ کو تنبیہہ کرتا ہوں کہ وہ سلطان آباد سکول میں اپنے ڈیوٹی پر حاضر ہو جائیں بصورت دیگر ان کے خلاف کاروائی کر کے یہاں کے مقامی خواتین کو ٹیچر بھرتی کیا جائے گا۔

صوبائی وزیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کو سرکاری سکولوں میں داخل کرائے ۔ حکومت سکول تعمیر کرتا ہے لیکن سکول میں بچے نہیں ہوتے ہیں۔ اب سرکاری سکولوں میں بھی تعلیم کا معیار بہتر ہوا ہے والدین اپنے بچوں میں مہنگے پرائیویٹ سکولوں میں تعلیم دینے کی بجائے سرکاری سکولوں میں مفت تعلیم دلائے۔ صوبائی وزیر نے سکول کو درپیش مسائل حل کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی۔ تقریب سے ممبر گلگت بلتستان کونسل ارمان شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کی تعلیم سے پورا خاندان تعلیم یافتہ ہو تا ہے اسلئے اپنے بیٹوں کو تعلیم دے کر ملک کو خوشحال بنانے میں حکومت کا ساتھ دیں ۔اُنہوں نے سکول میں پانی کی قلت کو دور کرنے کے لئے واٹر ٹینک تعمیر کرنے کا بھی اعلان کیا۔

ٹیلنٹ شو سے خطاب کرتے ہوئے انچارج پی ڈی سی این مولا مدد شفا نے کہا کہ محکمہ تعلیم گلگت بلتستان، یو نیسف اور پی ڈی سی این کے مشترکہ تعاون سے گلگت بلتستان کے 34سکولوں میں وومن رائٹس ان ایجوکیشن پروگرام کاا نعقاد کیا گیا ہے ۔جس میں خواتین کی تعلیم پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔ اس موقع پر طلباء وطالبات نے مختلف خاکے اور ٹیبلو بھی پیش کئے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button